(4945)…حضرتِ سیِّدُناابراہیم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْمُبِیْنفرماتے ہیں: ہر بستی میں ایک شخص ایسا ہوتا ہے جس کی برکت سے بستی والوں سے بلائیں دور ہوتی ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان ہی بابرکت لوگوں میں سے ہیں۔
(4946)…حضرتِ سیِّدُناعاصم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں نے حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکوکبھی بھی اِدھراُدھرمتوجہ ہوتےنہیں دیکھااورنہ ہی کبھی کسی سےیہ کہتےسناکہ تمہاری شام کیسی گزری، تمہاری صبح کیسی رہی۔
سیّدُنا شقیق بن سلمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مرویات
حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جن جَلیلُ القَدْراورمشہور ومعروف صحابَۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے بالمشافہ اَحادیث بیان فرماتےہیں ان کےاسمائےگرامی یہ ہیں:امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعلیُّ المرتضٰی، حضرتِ سیِّدُناابن مسعود،حضرتِ سیِّدُناابوموسٰی اَشْعَری،حضرتِ سیِّدُناحُذَیفہ،حضرتِ سیِّدُناخَبَّاب بن اَرَتْ،حضرتِ سیِّدُناابومسعود،حضرتِ سیِّدُنااُسامہ بن زید،حضرتِ سیِّدُناسلمان فارسی،حضرتِ سیِّدُناابودَرْداء،حضرتِ سیِّدُنابَراء بن عازب،حضرتِ سیِّدُناسہل بن حُنَیف،حضرتِ سیِّدُنا کَعْب بن عُجْرہ،حضرتِ سیِّدُناابوہریرہ، حضرتِ سیِّدُناعبداللہبن عباس،حضرتِ سیِّدُناجریر بَجَلی، حضرتِ سیِّدُناقیس بن ابو غَرَزَہ، اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ اور اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنااُمِّ سَلَمہ رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن۔
اورجن بزرگ تابعین سےآپ احادیث روایت کرتے ہیں ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: حضرتِ سیِّدُنا مسروق بن اَجْدَع،حضرتِ سیِّدُناسلمان بن ربیعہ،حضرتِ سیِّدُناعلقمہ بن قیس اورحضرتِ سیِّدُناعمروبن شُرَحْبِیْلرَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی ۔
متأخرین بزرگوں میں سے جو حضرات حضرتِ سیِّدُنا شقیق بن سَلَمہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے اکثر روایات لیتے ہیں ان کے اسمائےگرامی یہ ہیں:حضرتِ سیِّدُنااعمش، حضرتِ سیِّدُنامنصور، حضرتِ سیِّدُناحماد بن ابو سلیمان، حضرتِ سیِّدُناعاصم بن بَہْدَلہ، حضرتِ سیِّدُنامُغِیرہ بن مِقْسَم، حضرتِ سیِّدُناحبیب بن ابو ثابت، حضرتِ سیِّدُنا زید بن حارث، حضرتِ سیِّدُناحُصَیْن بن عبد الرحمٰن،حضرتِ سیِّدُناسلمہ بن کُہَیْل،حضرتِ سیِّدُناحَکَم بن عُتَیْبَہ،