Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
139 - 475
قُرَّاءکس کے مشابہ؟
(4939)…حضرتِ سیِّدُنا عاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھ سےحضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: تم جانتے ہو ہمارے دور کےقُرَّا ءکس کے مشابہ ہیں؟ میں نےپوچھا: کس کے؟ فرمایا: اس شخص کے جو اپنی بکری کو خوب موٹا کرے پھر جب اسے ذبح کرنا چاہے تو اسے کمزور اور گوشت کو خراب پائے۔ یا پھر اس شخص کے مشابہ ہیں جو دراہم کے سکے اپنی تھیلی میں جمع کرتا پھر ےجب انہیں نکال کر توڑے تو وہ نرا تانبا نکلے۔
(4940)…حضرتِ سیِّدُناابو وائل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ہمارے دور کے قُرَّاء کی مثال موٹی تازی اون والی بکریوں کی طرح ہے کہ جب ان میں سے ایک کو ٹٹول کر دیکھا گیا تو مریل نکلی جب دوسری کو ٹٹولا تو وہ بھی ایسی ہی نکلی پھر  اس(پالنے والے)نے کہا: آج پورا دن ہی تجھ پر افسوس ہے۔
میرا ایک بیٹاہو:
(4941)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: مجھے ایک لاکھ درہم کے مقابلے میں یہ زیادہ پسند ہے کہ میرا ایک بیٹا ہو اور وہ راہِ خدا میں جہاد کرے۔
(4942)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:اے سلیمان! ہمارا ربّ کتنا اچھا ہے، اگر ہم اس کی اطاعت کریں تو وہ ہمیں محروم نہیں کرتا۔
قرآنِ پاک کی زینت:
(4943)…حضرتِ سیِّدُناابو وائل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: ایک شخص حضرتِ سیِّدُناعبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکےپاس سےسونےسےآراستہ کیاہواقرآن پاک کانسخہ لیےگزراتوآپ نےفرمایا:سب سے خوبصورت چیز جس سےقرآن پاک کو مزین کیا جا سکتا ہے وہ اس کی تلاوت کا حق ادا کرنا ہے۔ 
(4944)… اللہ عَزَّ  وَجَلَّکافرمان ہے:  وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ   (پ۶،المائدة:۳۵)
	ترجمۂ کنز الایمان: اوراس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔
	حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں: یعنی نیک اعمال اختیار کرو۔