نماز ا چھا دوست ہے:
(4935)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں نے حضرتِ اسود بن ہلالرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے کہا: میں چاہتا ہوں آپ ایک سال پہلے ہی انتقال کر چکے ہوتے۔ انہوں نے فرمایا: میرا ایک دوست ہے جو تم سے بھی اچھا ہے لہٰذا میں مہینے بھر کی زندگی کو بھی برا نہیں سمجھتا، میں روزانہ ڈیڑھ سو بلکہ اس سے دگنی نمازیں پڑھتا ہوں۔ یا فرمایا: سات سو سے بھی زیادہ پڑھتا ہوں۔
(4936)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں حضرتِ سیِّدُنااسود بن ہلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس ان کی عیادت کرنے گیا تو میں نے کہا: میں چاہ رہا تھا مجھے آپ کے مرنے کی خبر دی جائے۔ انہوں نے فرمایا: میرا ایک دوست ہے جو تم سے اچھا ہے، وہ ہے ہر دن ا ور رات میں پانچ نمازیں جن کا ثواب 50کے برابر ہیں۔
رحمتِ الٰہی سے حسن ظن:
(4937)…حضرتِ سیِّدُناعاصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:میں نےحضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسےکہا:کچھ لوگ کہتےہیں کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّمؤمنوں کو دوزخ میں ڈالے گا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: تیری عمر کی قسم! (1) جہنم کو بھرنے کے لیے تو مؤمنین کے علاوہ اور بہت ہیں۔
ربّعَزَّ وَجَلَّكا كرم:
(4938)…حضرتِ سیِّدُناابووائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں:بروزقیامتاللہعَزَّ وَجَلَّاپنےدست قدرت سے بندے کی پردہ پوشی فرمائے گا پھر فرمائے گا:کیا تو جانتا ہے؟ کیا تو جانتا ہے؟ بندہ عرض کرے گا: ہاں۔ ربّ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے تجھے بخش دیا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…لَعُمْرُکَ(تیری عمر کی قسم)قسم شرعی نہیں ،وہ تو صرف خدا کے نام کی ہوتی ہے بلکہ قسم لغوی ہے جیسے رب تعالیٰ فرماتا ہے: وَالتِّیۡنِ وَ الزَّیۡتُوۡنِ ۙ﴿۱﴾ (پ۳۰،التین:۱) انجیر اور زیتوں کی قسم۔ لہٰذا یہ اس حدیث کے خلاف نہیں جس میں ارشاد ہوا کہ غیر خدا کی قسم نہ کھاؤ۔(مراٰۃ المناجیح،۴/ ۳۳۷)