Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
137 - 475
سے بھی زیادہ واپس لے لیتے ہیں۔
سرکاری عہدہ ناپسند ہے:
(4929)…ایک شخص حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے پاس آیا اور بتایا کہ آپ کے بیٹے کو بازار کا عامل مقرر کر دیا گیا ہے،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا:اس کے بجائے تم اس کی موت کی خبر لے کر آتے تو مجھے زیادہ خوشی ہوتی کیونکہ میں ہرگز پسند نہیں کرتا کہ کوئی حکومتی عامل میرے گھر میں داخل ہو۔
کُناسہ کےقاضی:	
(4930)… حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے بیٹے کا نام یحییٰ تھا۔آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی کنیز بَرَکہ کوفرماتے:جب یحییٰ کوئی چیز لائے تو اس سے مت لینا اور جب میرے دوستوں میں سے کوئی کچھ لائے تو لے لینا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے بیٹے یحییٰ کوفہ کے ایک علاقے کناسہ کےقاضی تھے۔
(4931)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: اہل بیت اپنے دسترخوان پرغریبوں کے لیے اپنا کھانا مباح کر دیا کرتے تھے۔
(4932)…حضرتِ سیِّدُناابو وائلرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ كا بانسوں کا ایک چھپرا تھا جس میں آپ اپنے گھوڑے کے ساتھ رہتے تھے جب جہاد پر جاتے تو اسے توڑ کر صدقہ کر دیتے اور جب لوٹتے تو دوبارہ بنا لیتے۔
(4933)…حضرتِ سیِّدُناابو وائل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے یہ دعا کی: اے اللہ! اگر تو نے ہمیں اپنے ہاں بدبخت لکھا ہے تو اسے مٹا کر خوش بخت لکھ دے اور اگر خوش بخت لکھا ہے تو ہمیں اسی میں باقی رکھ، بے شک تو جو چاہتا ہے مٹاتا اور باقی رکھتا ہے اور اصل علم تیرے ہی پاس ہے۔
34سجدے:
(4934)…حضرتِ سیِّدُناابو وائل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: میں حضرتِ اَسْوَد بن ہلال رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے پاس گیا تو ان سے کہا: کاش! ہم یادِ ماضی بن چکے ہوتے، انہوں نے کہا: آپ نے کتنی بری بات کہی ہے، کیا میں ہر دن ورات میں34 سجدے نہیں کرتا۔