ہے معاف فرما دیتا ہے(۱)… جو اس حال میں مرا کہ اس نےکسی چیز کواللہ عَزَّ وَجَلَّ کا شریک نہ ٹھہرایا (۲)… نہ جادوگر تھا نہ جادوگر کے پیچھے گیا اور(۳)… نہ ہی اپنے بھائی سے کینہ رکھا۔(1)
(4913)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں: سرکار ِدوعالم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: جو بھی چیز تہبند،سوکھی روٹی،دیوار کے سائے اور پانی کے گھڑے سے زیادہ ہو اس کا حساب ہو گا، یا فرمایا: قیامت کے دن اس کے بارے میں پوچھا جائے گا۔(2)
باپ کی طرف سے حج:
(4914)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں: ایک شخص نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: کیا میں اپنے والد کی طرف سے حج کر سکتا ہوں؟ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ہاں، اگر تم اس کی بھلائی میں اضافہ نہیں کر سکتے تو برائی میں بھی نہ کرو۔(3)
(4915)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنامیمونہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں:حضورنبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب سجدہ فرماتے(تو اتنی کشادگی ہوتی) کہ اگر بکری کا بچہ نیچے سے گزرنا چاہتا تو ضرور گزر جاتا۔(4)
سجدے کا طریقہ:
(4916)…اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنامیمونہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں: حضور نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجب سجدہ کرتے تو اس قدر کشادگی فرماتے کہ پیچھے سے بغل کی سفیدی دیکھی جا سکتی تھی(5)۔ (6)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… الادب المفرد،با ب الشحناء،ص۱۲۳،حدیث: ۴۱۸
2… مسندالفردوس،۲/ ۳۳۰،حدیث: ۶۶۰۴ عن ابی امامة رَضِیَ اللہُ عَنْہ
شعب الایمان ،باب فی الزھد و قصرالامل،۷/ ۲۹۳،حدیث:۱۰۳۵۷،عن ابی امامة
3… ابن ماجہ،کتاب الحج،باب الحج عن الميت،۳/ ۴۱۴ ،حدیث: ۲۹۰۴
4… مسند شافعی،باب ومن کتاب الاختلاف علی و عبد اللّٰہ،ص۳۸۸
5… اس طرح کے چادر اوڑھے نماز پڑھتے تو چادر کچھ سرک جاتی اور بغل نظر آجاتی اور اگر قمیص میں نماز پڑھتے تو بغل کی سفیدی کی جگہ نظر آجاتی اس طرح کہ اگر کپڑا نہ ہوتا تو بغل دیکھ لی جاتی۔(مراٰۃ المناجیح،۲/ ۸۱)
6… مسلم،کتاب الصلٰوة،باب ما یجمع صفة الصلٰوة...الخ، ص۲۵۵، حدیث: ۴۹۷