Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
128 - 475
علما اور حکمران:
(4898)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں: حضور سیّد عالم، نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: دو قسم کے لوگ جب  دُرُست ہو ں  تو سب لوگ درست ہوتے ہیں اور جب وہ خراب ہوں تو سب خراب ہوتے ہیں ایک علما اور دوسرے حکمران۔(1)
سورہ کافرون کی فضیلت:
(4899)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ عالِمِ ما کان وَمَا یَکُوْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:کیامیں تمہیں وہ کلمات نہ بتاؤں جوتمہیںاللہ عَزَّ  وَجَلَّکاشریک ٹھہرانےسےباز رکھیں! سوتے وقت  قُلْ یٰۤاَیُّہَا الْکٰفِرُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ (یعنی مکمل سورت)پڑھا کرو۔ (2)
فرشتے قریب نہیں آتے:
(4900)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاروایت کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت، مالکِ جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: تین طرح کے لوگوں کی نماز اللہ عَزَّ  وَجَلَّقبول نہیں فرماتا اور نہ ہی فرشتے ان کےقریب جاتے ہیں:(۱)…نشے والا کہ جب تک نشے سے باہر نہ آجائے(۲)…جنبی  کہ جب تک غسل کرکے نماز نہ پڑھ لے اور(۳)…خود کو زعفران سے رنگنے والاحتّٰی کہ اسے دھو کر  خود کوصاف نہ کر لے۔(3)
حضرت سیّدُنايزید بن اَصَم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
	حضرتِ سیِّدُنا یزید بن اَصَم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبھی تابعین کرام میں سے ہیں۔آپ اللہ عَزَّ  وَجَلَّکی طرف بہت رجوع کرنے والے اور خوب عبادت گزار  تھے۔
صلہ رحمی کرنے والی:
(4901)…حضرتِ سیِّدُنا یزید بن اصمرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:حضرتِ سیِّدَتُناعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللہُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… مسندالفردوس، ۲/ ۲۸ ،حدیث: ۳۶۰۰
2… معجم کبیر،۱۲/ ۱۸۶،حدیث: ۱۲۹۹۳
3… مسند البزار،مسند بریدة بن الحصيب،۱۰/ ۳۲۱، حدیث: ۴۴۴۶ بتغیر قلیل