Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
127 - 475
گستاخ کی سزا:
(4894)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکھڑے تھے اور ارشاد فرما رہے تھے: بے شک روزِ قیامت لوگوں میں شدید ترین عذاب اس کو ہوگا جس نے انبیا کو برا کہا، پھر اس کو جس نے میرے صحابہ کو برا کہا اور پھر اس کو جس نے مسلمانوں کو برا کہا۔(1)
جنازے کی چار تکبیریں:
(4895)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتےہیں کہ بارگاہِ رسالت میں ایک جنازہ حاضر کیاگیاتوآپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےاس کی نمازجنازہ پڑھائی اورچارتکبیریں کہیں اورارشاد فرمایا:’’فرشتوں نےحضرت آدمعَلَیْہِ السَّلَامپرچارتکبیریں کہیں تھیں۔‘‘پھراس کےبعدامیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناابوبکر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت فاطمہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاکےجنازےمیں اورحضرتِ صُہَیْبرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُناعُمَر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے جنازے میں چار چار تکبیریں کہیں۔(2)
(4896)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ اُمُّ المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانےفرمایا:بعض اوقات میںرسولُاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکےکپڑوں سےمنی کھرچ لیتی اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماسی میں نماز ادا فرماتے۔(3)
روتا ہوا دوزخ میں:
(4897)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانےفرمایا: حضور نبی کریمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا ارشاد ہے:مَنْ اَذْنَبَ وَهُوَ يَضْحَكُ دَخَلَ النَّارَ وَهُوَ  يَبْكِيْیعنی جو ہنس ہنس کر گناہ کرتا ہے وہ روتا ہوا دوزخ میں جائے گا۔(4)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… کنزالعمال ،کتاب الاخلاق من قسم الاقوال،الباب الثانی،۳/ ۲۴۲، حدیث:۸۱۲۸
2… مستدرك حاکم،کتاب الجنائز،باب التکبیر علی الجنائزاربعًا،۱/ ۷۲۳،حدیث:۱۴۶۳ ،۱۴۶۴
	تاریخ ابن عساکر،الرقم:۵۷۸ ،اٰدم نبی اللّٰہ،۷/ ۴۵۸ ،حدیث: ۲۰۵۸، ۲۰۵۹ 
3… ترمذی ،ابواب الطھارة،باب ما جاءفی المنی یصیب الثوب،۱/ ۱۶۶،حدیث: ۱۱۶،دون”وھو قائم یصلی“
	کنزالعمال ،کتاب الطھارةمن قسم الافعال،۹/ ۲۳۳،حدیث:۲۷۲۹۶
4… مسندالفردوس،۲/ ۲۹۶، حدیث:۶۲۱۹