Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
126 - 475
 بیوی سے رجوع کر لوں لیکن جب تک پاک نہ ہو جائے جِماع نہ کروں اور جب وہ حیض سے پاک ہو جائے تو چاہوں تو طلاق دے دوں چاہوں تو روک لوں۔(1)
(4890)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں کہ حضورنبی پاک، صاحبِ لَوْلاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے پچھنا لگوایا اس وقت آپ حالتِ احرام میں روزے سے تھے۔(2)
درندوں اور پرندوں میں حرام کی پہچان:
(4891)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں:نَهٰى رَسُولُاللهِصَلَّىاللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كُلِّ ذِيْ نَابٍ مِنَ السَّبُعِ وَكُلِّ ذِيْ مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِیعنی نبی پاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے تمام چیر پھاڑ کرنے والے درندوں اور پنجوں سے شکار کرنے والے پرندوں کے کھانے سے منع فرمایا ہے۔(3) 
رافضی مشرک ہیں:
(4892)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَابیان کرتے ہیں: نبی آخر الزماںصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: آخری زمانے میں کچھ لوگ ہوں گے جنہیں’’رافِضَہ‘‘ کہا جائے گاوہ لوگ اسلام سے نکل چکے ہوں گے پھر بھی اس کا نام لیں گے ان سے جہاد کرنا کیونکہ وہ مشرک ہیں۔(4)
(4893)…حضرتِ سیِّدُناابنِ عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَافرماتے ہیں: میں اورحضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بارگاہِ رسالت میں بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشاد فرمایا: اے علی! عنقریب میری امت میں کچھ لوگ ہم اہل بیت کی محبت کا دعوٰی کریں گے ان کا لقب ’’رافِضہ‘‘ہو گا تم ان سے جنگ کرنا کیونکہ وہ مشرک ہیں۔(5)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…بخاری ، کتاب التفسیر،سورة الطلاق،۳/  ۳۵۷ ،حدیث: ۴۹۰۸
	مصنف لابن ابی شیبة،کتاب الطلاق،باب ما قالوا فی طلاق السنة...الخ،۴/ ۴،حدیث: ۶
2… ابو داؤد،کتاب الصوم،باب فی الرخصة فی ذالك،۲/ ۴۵۲،حدیث: ۲۳۷۳
3… ترمذی،كتاب الاطعمة،باب ماجاء فی كراهية...الخ، ۳/۱۵۲،حدیث: ۱۴۸۳ بتغیر قلیل
4… مسند ابی یعلٰی، مسند ابن عباس ،۲/ ۵۰۱،حدیث: ۲۵۷۹
5… معجم کبیر،۱۲/ ۱۸۷،حدیث: ۱۲۹۹۸