Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
119 - 475
ستھرا ہوتا ہےکہ شیطان جہاں سے بھی حملہ کرنا چاہے مومن اسے دیکھ لیتا ہے اور جو لگاتار گناہوں میں پڑا رہے تو ہر ہر گناہ کے بدلے ایک ایک سیاہ نکتہ دل پر لگتا رہتا ہے یہاں تک کہ دل سیاہ ہو جاتا ہے پھر وہ یہ بھی نہیں دیکھ سکتا کہ شیطان کہاں سے آرہا ہے۔
متقی بننے کا نسخہ:
(4858)…حضرتِ سیِّدُنا میمونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں: کوئی بھی شخص اس وقت تک متقی نہیں بن سکتا  جب تک اپنے کاروباری شراکت دار سے بھی زیادہ اپنے نفس کا محاسبہ نہ کرے یہاں تک کہ وہ جان لے کہ اس کا کھانا کہاں سے ہے؟ پہننا کہاں سے ہے؟اورپینا کہاں سے ہے؟ آیا یہ سب حلال سے ہے یا حرام سے؟
مال کی تین صفات:
(4859)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتےتھے: مال کی تین خصلتیں ہیں: جو ایک میں کامیاب ہو گیا  تو دوسری دو میں پھنس جانے کا خوف ہے جو دو سے نکل گیا تو تیسری میں پڑنے کا  ڈر ہے پہلی خصلت یہ ہے  کہ مال کی بنیاد حلال ہو لہٰذا تم حلال کمائی ہی کرنا اس میں کامیاب ہو جاؤ تو  اس مال سے مالی حقوق ادا کرنا اور اس میں بھی کامیاب ہو جاؤ تو پھر نہ فضول خرچی کرنا اور نہ ہی ہاتھ تنگ کرنا۔ حضرتِ سیِّدُنا جعفر بن بُرقان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ  الرَّحْمٰنکہتے ہیں: میں نے ان سے یہ بھی سنا کہ سب سے آسان روزہ کھانا پینا چھوڑ دینا ہے۔
نصیحتیں:
(4860)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: کوئی بھی شخص چاہے نبی ہو یا غیر نبی بہترین بھلائی کو صبر ہی کے ذریعے پہنچتا ہے۔
(4861)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: ایک شخص  میرے پاس آیا اور کہا: جب تک آپ لوگوں میں موجود ہیں لوگ بھلائی پر رہیں گے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے فرمایا: جب تک لوگ اللہ عَزَّ  وَجَلَّسے ڈرتے رہیں گے بھلائی پر رہیں گے۔
(4862)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرمایا کرتے تھے: دنیا میٹھی اور سبز باغ ہے جسے خواہشات اور شیطان نے گھیر رکھا ہے، دشمن موجود اور بہت چالاک ہے، دنیا کا معاملہ درپیش ہے اور