Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
113 - 475
سینوں میں محفوظ ہے لہٰذا تم احادیث کی جستجو میں رہو، کچھ لوگ دنیاوی مال ومتاع کے حصول کے لیے علم حدیث کی تلاش میں رہتے ہیں، بعض کا مقصود یہ ہوتا ہے کہ ان کی طرف اشارہ کیا جائے ، کچھ لوگ دوسروں سے بحث ومباحثہ کرنے کی خاطر سیکھتے ہیں اور ان سب میں بہتر وہ شخص ہے جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی اطاعت کے لیے عِلْمِ حدیث حاصل کرے۔
قرآن بھی جہنم میں گرا دیتا ہے:
(4828)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: جو قرآن پاک کی پیروی کرے تو قرآن اس کی راہنمائی کرتا ہے یہاں تک کہ جنت میں پہنچا دیتاہے اور جو قرآن پاک کو پس پشت ڈال دےتو قرآن اس کے پیچھے لگ جاتا ہے یہاں تک کہ اسے جہنم میں گرا دیتا ہے۔
(4829)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں:جو اللہ عَزَّ  وَجَلَّکے ہاں اپنا مقام ومرتبہ جاننا چاہتا ہے وہ اپنے اعمال کو دیکھے کیونکہ وہ جیسے اعمال کر رہا ہے  ویسا ہی ہے۔
نفع بخش تجارت:
(4830)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: ایک مہاجر نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، اس نے بہت جلدی میں نماز پڑھی تومہاجر نے اسے برا بھلا کہا،اس شخص نے کہا: مجھے اپنی نفع بخش تجارت یاد آگئی تھی، مہاجر نے کہا: اس سےبڑی نفع بخش تجارت تو تم نے ضائع کر دی۔
(4831)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: کسی شخص کو حلال اس وقت تک نہیں ملتا جب تک وہ اپنے اور حرام کے مابین حلال کو آڑ نہ بنا لے۔
تین باتوں سے بچو:
(4832)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: تین باتوں سے اپنی آزمائش کبھی نہ کرنا: بادشاہ کے پاس مت جانا اگرچہ تم یہ کہو کہ میں تو اسے اطاعت الٰہی کی طرف بلاؤں گا، عورت کے پاس مت جانا اگرچہ تم یہ کہو کہ میں تو اسے قرآن پاک سکھاؤں گا،خواہش پرستوں کی بات سننے کے لیے اپنے