Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
112 - 475
وَ مِنَ النَّاسِ مَنۡ یَّشْتَرِیۡ لَہۡوَ الْحَدِیۡثِ لِیُضِلَّ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ بِغَیۡرِ عِلْمٍ ٭ۖ وَّ یَتَّخِذَہَا ہُزُوًا ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمْ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۶﴾  )  پ۲۱، لقمٰن:۶)
ترجمۂ کنز الایمان: اور کچھ لوگ کھیل کی بات خریدتے ہیں کہ اللہکی راہ سے بہکا دیں بے سمجھے اور اُسے ہنسی بنا لیں ان کے لیے ذلت کا عذاب ہے۔
بیکار لوگ:
(4822)…حضرتِ سیِّدُنا میمونرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میں حضرت عمر بن عبدالعزیز عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَزِیْزکے پاس بیٹھا ہوا تھا جب جانے کے لیے اٹھا تو انہوں نے فرمایا: جب یہ اور ان جیسے لوگ چلے جائیں گے تو  صرف بیکار لوگ ہی رہ جائیں گے۔
(4823)…حضرتِ سیِّدُنامیمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتےہیں:دنیامیں دوہی لوگوں کےلیے بہتری  ہے: توبہ کرنے والےکےلیےاور بلندیِ درجات کےواسطےعمل کرنےوالے کےلیے۔
(4824)…حضرتِ سیِّدُنامیمون بن مہرانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتےہیں:اگرعُلَمااورقُرّاٹھیک ہوجائیں تو لوگ ضرور ٹھیک ہو جائیں گے۔
(4825)… حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّان اس فرمان  باری تعالیٰ:
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللہَ غَافِلًا عَمَّا یَعْمَلُ الظّٰلِمُوۡنَ ۬ؕ  (پ،۱۳، ابراھیم:۴۲)
ترجمۂ کنز الایمان: اور ہرگز اللہ کو بے خبر نہ جاننا ظالموں کے کام سے۔
	کی  تفسیر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اس میں ظالموں کے لیے وعید اور مظلوم کے لیے دادرسی ہے۔
 (4826)…حضرتِ سیِّدُنا میمون رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ان فرامین  باری تعالیٰ: اِنَّ جَہَنَّمَ کَانَتْ مِرْصَادًا ﴿ۙ۲۱﴾ (1) اور اِنَّ رَبَّکَ َبِالْمِرْصَادِ ﴿ؕ۱۴﴾ (2) کی تفسیرمیں فرماتے ہیں: ان دونوں نظروں  کے لیے  کوئی سفارش پیش کرو۔
عِلمِ حدیث کی جستجو کرو:
(4827)…حضرتِ سیِّدُنا میمون بن مہران عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْمَنَّانفرماتے ہیں: بے شک یہ قرآن کثیر لوگوں کے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… ترجمۂ کنز الایمان: بے شک جہنم تاک میں ہے۔(پ،۳۰، النبا:۲۱)
2… ترجمۂ کنز الایمان: بے شک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں۔ (پ۳۰، الفجر:۱۴)