ملاقات کرو گی میں وہاں اپنے امتیوں کو سیراب کر رہا ہوں گا۔ عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر آپ کو حوض پر نہ پاؤں تو؟ ارشاد فرمایا: پھر تم میزان پر آجانا میں وہاں اپنی امت کی شفاعت کر رہا ہوں گا۔ عرض کی: یارسولَاللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اگر آپ کو وہاں بھی نہ پاؤں تو؟ ارشاد فرمایا: پل صراط پر آجانا میں وہاں دعا کر رہا ہوں گا: اے میرے ربّ! میری امت کو دوزخ سے سلامت رکھ۔ اتنے میں حضرتِ سیِّدُنا ملک الموت عَلَیْہِ السَّلَامآگے بڑھے اور روح نکالنا شروع کی جب روح مبارک گھٹنوں تک پہنچی تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان مبارک سے آہ نکلی جب ناف تک پہنچی تو آپ نے وَاکَرَبَاہُ یعنی ہائے تکلیف فرمایا تو آپ کی لختِ جگر حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے عرض کی: بابا جان! آج آپ کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ جب روح مبارک سینے تک پہنچی تو آپ نے ارشاد فرمایا: اے جبریل! موت کی کڑواہٹ بہت شدید ہے۔ حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَامنے اپنا رخ پھیر لیا توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: اے جبریل! کیا میری طرف دیکھنے کو ناپسند کر رہے ہو؟ حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: اے میرے دوست! بھلا کس میں اتنی تاب ہے کہ آپ کو موت کی سختیوں میں دیکھ سکے۔۔؟
حضورعَلَیْہِ السَّلَامکی تجہیز وتکفین:
جب آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی روح مبارک پرواز کر گئی تو حضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آپ کو غسل دیا، حضرتِ سیِّدُنا ابن عباسرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا پانی ڈال رہے تھے اور حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام ساتھ موجود تھے، پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو تین نئے کپڑوں میں کفن دیا گیا پھر چارپائی پر مسجد لے جایا گیا اور سب لوگ باہر نکل گئے سب سے پہلے ربّ تعالیٰ نے آپ پر درود بھیجا پھر حضرتِ سیِّدُنا جبرائیل پھر سیِّدُنا میکائیل پھر سیِّدُنا اسرافیل اور پھر تمام فرشتےگروہ در گروہ حاضر ہوتےاور درود وسلام بھیجتے۔حضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں:ہم نے مسجد میں ہچکیوں کی آواز سنی لیکن کوئی شخص نظر نہ آیا پھر کسی ہاتف غیبی نے کہا:اللہعَزَّ وَجَلَّ تم پر رحم فرمائے! اندر داخل ہو جاؤ اور اپنے نبی کی نماز جنازہ پڑھو، چنانچہ ہم اندر گئے اور صفیں بنا کر کھڑے ہو گئے حضورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ہمیں یہی حکم دیا تھا، پھر ہم نےحضرتِ سیِّدُناجبریلعَلَیْہِ السَّلَامکی تکبیرکےساتھ تکبیرکہی اورحضرتِ سیِّدُناجبریلعَلَیْہِ السَّلَامکےساتھ