Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:4)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
105 - 475
 سنور کر آپ کی مبارک روح کا انتظار کر رہی ہیں۔ ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں میرے ربّ عَزَّ  وَجَلَّ کے وجہ کریم کے لیے ہیں۔اے جبریل! اور خوشخبری دو۔ عرض کی:روز قیامت آپ سب سے پہلے شفاعت کرنے والے ہیں اور سب سے پہلے آپ ہی کی شفاعت قبول کی جائے گی۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےفرمایا: تمام تعریفیں میرے ربّعَزَّ  وَجَلَّ کے وجہ کریم کے لیے ہیں۔ اے جبریل!مزید خوشخبری دو۔ حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَامنےعرض کی:اےمیرےدوست!آپ کس چیزکےبارےمیں پوچھ رہےہیں؟ارشادفرمایا:اپنے رنج وغم کے بارے میں کہ میرے بعد تلاوتِ قرآن کرنے والوں کاکون ہو گا؟  رمضان کے روزے رکھنے والوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ بیتُ اللہکا حج کرنے  والوں کا خیال کون رکھے گا؟ اور میرے بعد میری لاڈلی امت کا پرسان حال کون ہو گا؟ حضرتِ سیِّدُنا جبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: اے اللہکے محبوب! آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ ربّ تعالیٰ فرماتا ہے: اے محمد! جب تک آپ اور آپ کی امت جنت میں داخل نہ ہو جائے تمام انبیا اور تمام امتوں پر جنت حرام ہے۔آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: پھر تو میں راضی وخوش ہوں، اے ملک الموت! جس کام سے آئے تھے وہ کر گزریے۔ حضرتِ سیِّدُنا علیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے عرض کی: جب آپ پردہ فرما جائیں تو آپ کو غسل کون دے ، آپ کو کس میں کفن دیا جائے ، کون آپ کی نماز جنازہ پڑھائے اور قبر انور میں کون اتارے؟ آپ نے ارشادفرمایا: اے علی! تم اور ابن عباس مجھے غسل دینا اور تمہارے ساتھ تیسرے جبریل ہوں گے، جب مجھے غسل دے چکو تو تین نئے کپڑوں میں کفن دینا اور جبریل عَلَیْہِ السَّلَام میرے لیے جنت سے حنوط (خوشبو) لائیں گے، جب تم مجھے چارپائی پر رکھ دو تو اسے اٹھا کر مسجد میں رکھ دینا اورسب باہر چلے جانا،سب سے پہلے ربّعَزَّ  وَجَلَّاپنے عرش کے اوپر سے مجھ پر دورد بھیجے گا، پھر جبرائیل پھر میکائیل پھر اسرافیل اور پھر تمام فرشتے گروہ در گروہ درود بھیجیں گےپھر تم لوگ آجانا اور صفیں بنا کر درود پڑھنااور کوئی ایک بھی آگے نہ آئے (یعنی کوئی امام نہ بنے)۔
روزِ قیامت حضور کہاں ملیں گے؟
	 آپ کی نورِ نظر، لختِ جگر حضرتِ سیِّدَتُنا فاطمہ زہرارَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے عرض کی: آج تو جدائی کا دن ہے اب میں آپ سے کب ملوں گی؟ ارشاد فرمایا: اے میری بیٹی! اب تم قیامت میں میرے حوض پر مجھ سے