Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
92 - 603
 آسمانوں میں میرا نکاح فرمایا اور مصطفیٰ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ولیمہ میں روٹی اور گوشت کھلایا۔‘‘  (۱)
(1491)…حضرتِ سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ جب حضرتِ زینب بنت ِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی عدت ختم ہوگئی تو سرکارِوالاتَبار، شفیع روزِشمار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: ’’جاؤ! اور زینب سے میرا تذکرہ کرو۔‘‘ (حضرتِ زید رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:) جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے اس بات کا حکم دیا تو یہ بات مجھ پر بہت گراں گزری۔ (بہرحال) میں حضرتِ زینب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس گیا اور گھر کی طرف پیٹھ کرکے کہا: ’’اے زینب! رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے فرمایا ہے کہ میں تمہارے سامنے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا تذکرہ کروں۔‘‘ حضرتِ زینب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے کہا: ’’میں اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کروں گی جب تک میں اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے مشورہ نہ کرلوں۔‘‘ پھر آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا مسجد بیت (یعنی گھر میں موجود نماز پڑھنے کی مخصوص جگہ) میں تشریف لے گئیں۔ پس اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے یہ آیت ِ مبارکہ نازل فرمائی: فَلَمَّا قَضٰی زَیۡدٌ مِّنْہَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَہَا   (پ۲۲، الاحزاب:۳۷)
ترجمۂ کنزالایمان: پھر جب زید کی غرض اس سے نکل گئی تو ہم نے وہ تمہارے نکاح میں دے دی۔
	چنانچہ، حضور نبی ٔکریم، رَء ُ وفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بغیر اجازت آپ کے پاس آنا شروع کردیا۔  (۲)
فضیلت ِ زینب بزبانِ عائشہ:
(93-1492)…ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ ’’ازواجِ مطہرات میں سے حضرتِ زینب بنت ِ جحش رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا میری ہم پلہ تھیں۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ان کی پرہیزگاری کے سبب انہیں (خطا ولغزش) سے محفوظ رکھا اور میں نے ان سے بڑھ کر کسی ایسی عورت کو نہیں دیکھا جو بکثرت بھلائی کرنے والی، زیادہ صدقہ کرنے والی، صلہ رحمی کرنے والی اور ہر اس عمل میں کہ جس کے ذریعے قربِ الٰہی حاصل ہو زیادہ کوشش کرنے والی ہو۔ (ان میں تمام خوبیاں موجود تھیں) سوائے اس کے کہ غصہ کی تھوڑی تیز تھیں (یعنی غصہ جلد آجاتا تھا) لیکن جلد ہی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…کنزالعمال، کتاب الفضائل، فضل ازواجہ…الخ، الحدیث:۲۷۸۰۰، ج۱۳، ص۳۰۳، بتغیرقلیل۔
2…صحیح مسلم، کتاب النکاح، باب زواج زینب بنت حجش…الخ، الحدیث:۱۴۲۸، ص۷۴۵، بتغیرقلیل۔