Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
83 - 603
 بھیجے۔ میرے خیال میں ان میں تقریباً 80ہزار یا ایک لاکھ درہم ہوں گے۔ اس دن آپ روزے سے تھیں۔ چنانچہ، آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے ایک بڑا تھال منگوایا اور وہ مال اس میں رکھ کر لوگوں میں تقسیم کرنے لگیں حتی کہ شام تک ان کے پاس ایک درہم بھی باقی نہ بچا۔ شام کے وقت خادمہ سے فرمایا: ’’افطاری کا سامان لے آؤ۔‘‘ چنانچہ، خادمہ خشک روٹی اور زیتون کا تیل لے کر حاضر ہوئی تو میں نے عرض کی: ’’آج آپ نے جو مال تقسیم کیا ہے ان میں سے کچھ بچا کر ہمارے لئے گوشت خرید لیتیں تو ہم اس سے روزہ افطار کرلیتے۔‘‘ ام المؤمنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: ’’مجھے شرم سار نہ کرو! اگر تم مجھے یاد دلادیتیں تو میں ضرور کچھ نہ کچھ رکھ لیتی۔‘‘  (۱)
(1472)…حضرتِ سیِّدُنا عروہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ ’’میں نے ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کو 70ہزار درہم تقسیم فرماتے دیکھا ہے حالانکہ اس وقت آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا پیونددار قمیص زیب ِ تن کئے ہوئے تھیں۔‘‘ (۲)
(1473)…حضرتِ سیِّدُنا ہشام بن عروہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا امیرمعاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کی طرف ایک لاکھ درہم بھجوائے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اس دن کا سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے انہوں نے تمام کے تمام دراہم راہِ خدا میں تقسیم کر دیئے۔ خادمہ نے عرض کی: ’’کاش! آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ان میں سے ایک درہم کا ہمارے لئے گوشت خرید لیتیں۔‘‘ توام المؤمنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے فرمایا: ’’اگر تقسیم کرنے سے پہلے تم مجھے بتادیتیں تو میں کچھ بچا کر رکھ لیتی۔‘‘  (۳)
(1474)…حضرتِ سیِّدُنا ہشام بن عروہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ’’ام المؤمنین حضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے اپنا مال و اسباب ایک لاکھ درہم میں بیچ کر انہیں راہِ خدا میں تقسیم کر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزھد لھنادبن السری، باب من کرہ جمع المال، الحدیث:۶۱۹، ج۱، ص۳۳۷۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد عائشۃ، الحدیث:۹۱۶، ص۱۸۶۔
	صفۃ الصفوۃ، الرقم:۱۲۷، عائشۃ بنت ابی بکر الصدیق رضی اللّٰہ عنہما، ج۲، ص۲۲۔
3…تاریخ مدینہ دمشق، الرقم:۷۵۱۰، معاویۃ بن صخر ابی سفیان، ج۵۹، ص۱۹۲۔