Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
73 - 603
 حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سناکہ ’’بے شک میری بیٹی فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔ جس نے اسے بے چین کیا اس نے مجھے بے چین کیا اور جس نے اسے تکلیف دی اس نے مجھے تکلیف پہنچائی۔‘‘  (۱)
(1443)…حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، نبیوں کے تاجور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ارشاد فرمایا: ’’میرے گھروالوں میں سے سب سے پہلے تم مجھ سے ملوگی۔‘‘  (۲)
(45- 1444)…حضرتِ سیِّدُنا انس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا کہ ’’عورتوں کے لئے کس چیز میں بھلائی ہے؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن فرماتے ہیں: ’’ہم نہیں جانتے تھے کہ ہم کیا جواب دیں؟‘‘ چنانچہ، امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم حضرتِ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں اس کے بارے میں بتایا تو انہوں نے عرض کی: ’’آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے رَسُوْلُ اللّٰہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے یہ کیوں نہ کہا کہ عورتوں کے لئے بھلائی اس میں ہے کہ وہ (غیرمحرم) مردوں کو نہ دیکھیں اور نہ ہی (غیرمحرم) مرد انہیں دیکھیں۔‘‘ تو امیرالمؤمنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے بارگاہ، رسالت میں حاضر ہوکر یہ بات بتائی تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے استفسار فرمایا: ’’یہ بات تمہیں کس نے بتائی؟‘‘عرض کی: ’’فاطمہ نے۔‘‘ تو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔‘‘  (۳)
خاتونِ جنت کی گھریلو زندگی:
(47-1446)…حضرتِ سیِّدُنا ابن اعبد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے مجھ سے فرمایا: ’’اے ابن اعبد! کیا میں تمہیں اپنے اور فاطمہ کے بارے میں نہ بتا ؤں؟‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…صحیح مسلم، کتاب فضائل الصحابۃ، باب فضائل فاطمۃ، الحدیث:۲۴۴۹، ص۱۳۲۹۔
2…فضائل الصحابۃ للامام احمد بن حنبل، فضائل فاطمۃ بنت رسول اللّٰہ، الحدیث:۱۳۴۵، ج۲، ص۷۶۴۔
3…الموسوعۃ للامام ابن ابی الدنیا، کتاب العیال، باب تخفرالمرأۃ فی…الخ، الحدیث:۴۱۲، ج۸، ص۹۷، مفہومًا۔
	مسند البزار، مسندعلی بن ابی طالب، الحدیث:۵۲۶، ج۲، ص۱۶۰، بتغیر۔