Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
472 - 603
سیِّدُنا ابورَجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سیمروی اَحادیث
	حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم اور حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے احادیث روایت کی ہیں۔ حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی چند روایات درج ذیل ہیں:
رحمت دا دریا الٰہی ہردم وگدا تیرا:
(2519)…حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ بڑا رحیم ہے، جو شخص نیکی کا ارادہ کرتا ہے لیکن اس پر عمل نہیں کر پاتا اس کے لئے اس کا ثواب لکھ دیا جاتا ہے، اگر نیکی کرلے تو اسے اس کا 10 سے 700گنا تک ثواب دیا جاتا ہے اور جو برائی کا ارادہ کرتا اور اس کے ارتکاب سے محفوظ رہتا ہے اس کے لئے ایک نیکی لکھ دی جاتی ہے، اگر ارتکاب کر بیٹھے تو اس کے نامۂ اعمال میں ایک برائی لکھی جاتی یا نامۂ اعمال سے ایک نیکی مٹادی جاتی ہے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت اور فضل وکر م سے وہی محروم رہتا ہے جس کی قسمت میں ہلاکت لکھ دی گئی ہو۔‘‘  (۱)
فقرا کے لئے خوش خبری:
(21-2520)…حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین اور حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے روایت کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میں نے جنت میں جھانکا تو وہاں کے عام باشندے فقیر لوگ دیکھے اور میں نے دوزخ میں جھانکا تو وہاں کے اکثر باشندے عورتیں دیکھیں۔‘‘  (۲)   (۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الایمان، باب فی حشر الناس…الخ، الحدیث:۳۳۴، ج۱، ص۳۰۰۔
2…صحیح البخاری، کتاب بدء الخلق، باب ما جاء فی صفۃ الجنۃ…الخ، الحدیث:۳۲۴۱، ج۲، ص۳۹۰۔
   المسند للامام احمد بن حنبل، مسند البصریین، الحدیث:۱۹۹۴۷، ج۷، ص۲۱۵۔
3…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد7، صفحہ60 پر حدیث پاک کے اس جز…