تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’(خوف خدا سے رونے کے سبب)حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کے آنسو بہنے کی جگہ بوسیدہ تسمے کی طرح ہوگئی تھی۔‘‘ (۱)
اولاد کے لئے برکت کی دعا:
(2516)…حضرت سیِّدُنا ابن شوذب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کے ایک پڑوسی نے مجھے بتایا کہ ’’میں اپنے بیٹوں کو عمدہ لباس پہنا کر اچھی طرح تیار کرکے حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی خدمت میں لایا اور عرض کی: حضور ان کے لئے برکت کی دعا کیجئے!‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے یوں دعا فرمائی: ’’اَللّٰھُمَّ قَدْ اَحْسَنْتَ نَبْتَھُمْ فَاَحْسِنْ حَصَدتَّھُمْ یعنی اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! جس طرح تو نے انہیں پیدا کیا اسی طرح ان کے اخلاق کو بھی اچھا کر دے۔‘‘
قصہ گوسے دور رہو!
(2517)…حضرت سیِّدُنا جریر بن حازم عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی قسم! مجھے بتایا گیا ہے کہ تم میں سے بعض لوگ بعض کو مختلف قصے سناکر کتابُ اللّٰہ (قرآن پاک) سے بے رغبت کردیتے ہو، ایسا نہ کرو جہاں تک ممکن ہو کتابُ اللّٰہ کی پیروی کرو اور ایسوں سے علیحدہ رہو کیونکہ لوگوں کو اپنی ضروریات زندگی اور اہل خانہ کو بھی وقت دینا ہوتا ہے۔‘‘
کامل مومن چور نہیں ہوسکتا:
(2518)…حضرت سیِّدُنا عوف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے عرض کی: ’’اگر میں کسی کو اپنے گھر میں نقب زنی (یعنی چوری) کرتے دیکھوں اور میرے پاس ایک بڑا پتھر ہو (کیا وہ اس پر گرا دوں)؟‘‘ فرمایا: ’’گرا دو۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’ہوسکتا ہے کہ وہ مسلمان ہو۔‘‘ فرمایا: ’’اسلام کہاں؟ اسلام تو وہ دیوار کے پیچھے چھوڑ آیا ہے۔‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…معرفۃ الصحابۃ، الرقم:۱۶۹۴، عبداللّٰہ بن عباس، الحدیث:۴۲۸۸، ج۳، ص۱۸۳۔