Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
470 - 603
 اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’میں نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کو ایک تیر مارا جس کا بعد میں مجھے بے حد افسوس ہوا، کاش! وہ تیر ا ن تک پہنچنے سے قبل ہی ٹوٹ گیا ہوتا۔‘‘
عمدہ و نفیس چیز:
(2511)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا: ’’میرے نزدیک رب عَزَّوَجَلَّ کے لئے دن رات میں پانچ بار اپنے چہرے کو خاک آلود کرنے سے زیادہ عمدہ و نفیس چیز کوئی نہیں جسے اپنے پیچھے چھوڑ جاؤں۔‘‘  (۱)
(2512)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا ابورجا ء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! مومن بااعتبار نفس اونٹ کے بیٹھنے سے بھی زیادہ عاجزی و انکساری کا پیکر ہوتا ہے۔‘‘  (۲)
(2513)…حضرت سیِّدُنا ابواشہب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ رمضان المبارک میں ہمارے ساتھ حالت قیام میں 10دنوں میں قرآن مجید ختم کرتے تھے۔‘‘  (۳)
(2514)…حضرت سیِّدُنا جعد ابوعثمان یشکری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے پوچھا: ’’کیا آپ نے ایسے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی زیارت کی ہے جو اپنے متعلق نفاق کا اندیشہ رکھتے تھے؟‘‘ فرمایا: ’’اَ لْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ! میں نے ابتدائی اور اچھے اخلاق کے مالک صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  کی زیارت کی ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابوعثمان یشکری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے عرض کی: ’’امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بھی زیارت کی ہے۔‘‘ فرمایا: ’’ہاں! آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ (نفاق کے معاملے) بڑے سخت تھے۔‘‘  (۴)
(2515)…حضرت سیِّدُنا شعیب بن درہم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابورجاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۸۳۸، ص۳۱۹۔
2…المرجع السابق، الحدیث:۱۸۴۰، بتغیرقلیل۔		3…المرجع السابق، الحدیث:۱۸۳۹۔
4…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۴۹۰، ابورجاء عمران بن ملحان العطاردی، ج۳، ص۱۴۶۔