روایت کرتے ہیں کہ مکی مدنی سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: تمہارا رب عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’اے ابن آدم! تو میری عبادت کے لئے فارغ ہوجا میں تیرے دل کو غنا سے اور تیرے ہاتھوں کو رزق سے بھر دوںگا۔ اے ابن آدم! مجھ سے دوری اختیار نہ کر ورنہ میں تیرے دل کو فقر سے اور تیرے ہاتھوں کو کام کاج سے بھر دوںگا(۱)۔‘‘ (۲)
رات اور دن کی پکار:
(2501)…حضرت سیِّدُنامعاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا معقل بن یسار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ نانائے حسنین، دکھی دلوں کے چین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ہر دن ابن آدم کو ندا دیتا ہے کہ اے ابن آدم! میں جدید مخلوق (نیا دن) ہوںآج تو جو بھی عمل کرے گا کل (قیامت کے دن) میں تجھ پر گواہ ہوں گا، لہٰذا اچھا عمل کر تاکہ کل میں تیرے حق میں گواہی دوں کیونکہ میرے گزرنے کے بعد تو مجھے کبھی نہیں دیکھ سکے گا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’رات بھی اسی طرح کہتی ہے۔‘‘ (۳)
نظر رحمت کا مستحق کون؟
(2502)…حضرت سیِّدُنامعاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کرتے ہیں کہ خلق کے رہبر، محبوب داوَر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد7، صفحہ15 پر اس کے تحت فرماتے ہیں: اگر تو نے اپنے کو دنیا کی فکروں میں ہی لگا دیا، تیرے دل میں دنیا اتر گئی تو تو کام کرے گا زیادہ، فکر کرے گا زیادہ ملے گا وہی جو تیرے مقدر میں ہے، تو مالدار ہوکر بھی فقیر ہی رہے گا۔ دل کا چین اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کی بڑی نعمت ہے۔ یہ اس کے ذکر سے نصیب ہوتا ہے۔ حضرت ابن عباس (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا) سے مرفوعاً روایت ہے کہ حضرت سلیمان عَلَـیْہِ السَّلَام پر ملک، مال، علم پیش فرمائے گئے تو آپ (عَلَـیْہِ السَّلَام) نے علم اختیار فرمایا رب (عَزَّوَجَلَّ) نے علم کی برکت سے انہیں ملک و دولت بھی عطا فرمائے (مرقات) اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) سے آخرت مانگو دنیا خود بخود مل جاویگی کسان دانہ کے لئے کاشت کرتا ہے بھوسا خود ہی مل جاتا ہے بندہ مومن کو روزی بے گمان ملتی ہے۔
2…المستدرک، کتاب الرقاق، النبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّماکل خشنا…الخ، الحدیث:۷۹۹۶، ج۵، ص۴۶۵۔
3… تفسیر القرطبی، پ۳۰، سورۃ البروج، تحت الآیۃ:۳، ج۱۹، ص۲۰۱۔