Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
465 - 603
دو سیاہ چیزیں:
(98-2497)…حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ میرے والد ماجد نے فرمایا: ’’ایک مرتبہ ہم نے حضور نبی ٔکریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی، اس وقت ہمارے پاس کھانے کے لئے صرف دو سیاہ چیزیں تھیں، کیا تم جانتے ہو وہ سیاہ چیزیں کیا تھیں؟‘‘ میں نے عرض کی: ’’نہیں۔‘‘ فرمایا: ’’کھجور اور پانی۔‘‘  (۱)
شیطان چرواہے کے روپ میں:
(2499)…حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ میرے والد ماجدفرماتے ہیں کہ جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا محمد مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو مبعوث فرمایا تو میں اسلام لانے کی نیت سے چلا، میں نے سوچا کہ اپنے ساتھ دو یا تین شخصوں کو بھی اسلام میں داخل کرلوں۔ چنانچہ، میں مدینہ منورہ کے قرب وجوار میں مجمع الماء کے مقام پر پہنچا تو بستی والوں کے چرواہے کو کہتے سنا: ’’اے بستی والو! میں تمہاری بکریاں نہیں چراؤں گا۔‘‘ بستی والوں نے وجہ پوچھی تو اس نے کہا: ’’بھیڑیا ہر رات ایک بکری اٹھا کر لے جاتا ہے جبکہ تمہارا یہ بت بس کھڑا رہتا ہے نہ نقصان پہنچا تا ہے نہ نفع، نہ تو کسی کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور نہ ہی کسی کو روکتا ہے۔‘‘ (اتنا سننے کے بعد) بستی والے چلے گئے، مجھے امید پیدا ہوئی کہ یہ ایمان لے آئیں گے لیکن اگلے روز چرواہا بھاگتا ہوا آیا اور کہنے لگا: ’’خوشخبری! خوشخبری! بھیڑیا تمہارے بت کے سامنے بغیر پھندے کے جکڑا ہوا ہے۔‘‘ بستی والے گئے تو میں بھی ان کے ساتھ ہولیا، انہوں نے بھیڑئیے کو مار دیا اور بت کے سامنے سجدہ کرتے ہوئے کہا: ’’(اے معبود!) اسی طرح کر۔‘‘ چنانچہ، بارگاہ رسالت میں حاضر ہوکر میں نے سارا واقعہ بیان کیا تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’شیطان نے بستی والوں کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔‘‘  (۲)
آخرت مانگو دنیا خود مل جائے گی:
(2500)…حضرت سیِّدُنامعاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا معقل بن یسار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… المسند للامام احمد بن حنبل، مسندالمدنیین، الحدیث:۱۶۲۴۴، ج۵، ص۴۸۵۔
2… المعجم الکبیر، الحدیث:۶۷، ج۱۹، ص۳۲۔