Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
463 - 603
 تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’حکمت کی کتابوں میں لکھا ہے کہ عقل مندی کے ہوتے ہوئے بے وقوفوں کے ساتھ نہ بیٹھو اور بے وقوفی کے ہوتے ہوئے علما کی صحبت میں نہ بیٹھو۔‘‘  (۱)
اس کا علم علم نہیں:
(2489)…حضرت سیِّدُنا سوادہ بن حیان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’جو شخص علم کو لکھتا نہیں اس کا علم، علم شمار نہیں ہوتا۔‘‘  (۲)
(2490)…حضرت سیِّدُنا ابوقتیبہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’جو شخص علم کو لکھتا نہیں ہم اس کے علم کو علم شمار نہیں کرتے۔‘‘  (۳)
سلام کی برکت:
(2491)…حضرت سیِّدُنا بسطام بن مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد ماجد نے مجھ سے فرمایا: ’’اے بیٹے! جب تم کسی خیر و برکت والی مجلس میں بیٹھے ہوئے ہو اور تمہیں کسی حاجت کے سبب وہاں سے جانا پڑے تو سلام کرکے رخصت ہونا، اس کی برکت سے اہل مجلس کو ملنے والے اجرو ثواب میں تم بھی برابر کے شریک ہوگے۔‘‘  (۴)
سیِّدُنا مُعاوِیَہ بن قُرَّہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
سے مروی اَحادیث
	حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے کئی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے احادیث روایت کی ہیں۔ حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی صحیح روایات میں سے چند درج ذیل ہیں:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الحلم، الحدیث:۵۸، ج۲، ص۵۴۔
2… سنن الدارمی، باب من رخص فی کتابۃ، الحدیث:۴۹۰، ج۱، ص۱۳۷۔
3…تقییدالعلم للخطیب البغدادی، الروایۃ عن الطبقۃ الثانیۃ و…الخ، کتاب العلم حتی اکرہنا علیہ…الخ، ص۱۰۹۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۵۲، ج۱۹، ص۲۵۔