Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
461 - 603
معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا کہ ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بندے کو پورے مہینے کا رزق ایک دن میںعطا فرمادیتا ہے اگر وہ اپنے معاملات کو درست کر لے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ بھی اس کے ہاتھوں میں اصلاح پیدا فرمادیتا ہے پھر وہ اور اس کے اہل و عیال پورا مہینہ خیریت سے گزارتے ہیں اور اگر اپنے معاملات کو درست نہ کرے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ہاتھوں میں فساد پیدا کر دیتا ہے پھر وہ اور اس کے اہل و عیال پورا مہینہ فساد و شر سے گزارتے ہیں۔‘‘  (۱)
جن پر تو نے احسان کیا:
(2481)…حضرت سیِّدُنا حجاج بن اسود عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَحَد بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو فرماتے سنا: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! بے شک تو نے صالحین کی اصلاح فرمائی اور انہیں رزق عطا فرمایا تو وہ تیری اطاعت و فرمانبرداری میں لگ گئے اور تو ان سے راضی ہوگیا۔ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! جس طرح تو نے ان کی اصلاح فرمائی، رزق عطا فرمایا اور ان سے راضی ہوگیا اسی طرح ہمیں بھی اپنی اطاعت و فرمانبرداری کی توفیق عطا فرما اور ہم سے بھی راضی ہوجا۔‘‘  (۲)
محبوب ترین عمل:
(2482)…حضرت سیِّدُنا مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں بندرگاہ سے لوٹ رہا تھا کہ میری ملاقات حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے ہوئی، انہوں نے پوچھا: ’’کیا کچھ خرید کر لائے ہو؟‘‘ میں نے کہا: ’’اہل و عیال کے لئے فلاں فلاں چیز خریدی ہے۔‘‘ پوچھا: ’’یہ سب حلال طریقے سے حاصل کیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: ’’جی ہاں!‘‘ فرمایا: ’’جس طرح تم نکلے ہو اسی طرح صبح سویرے ہرروز (رزق حلال کی تلاش میں) نکلنا مجھے رات بھر قیام کرنے اور دن بھر روزہ رکھنے سے زیادہ پسند ہے۔‘‘  (۳)
موت کی خبر:
(2483)…حضرت سیِّدُنا قریش بن انس رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا معاویہ بن
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1… صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۱۰، معاویۃ بن قرۃ بن ایاس، ج۳، ص۱۷۲۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۵۲۴، معاویۃ بن قرۃ، ج۵۹، ص۲۷۰۔
3… المجالسۃ وجواہر العلم، الجزء الثامن عشر، الحدیث:۲۶۰۷، ج۲، ص۴۳۸۔