اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’میں 70 صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی زیارت سے مشرف ہوا ہوں اگر وہ آج موجود ہوتے تو جس پر تم عمل پیرا ہو اس میں سے اذان کے علاوہ کسی چیز کو بھی نہ پہچانتے۔‘‘ (۱)
(2477)…حضرت سیِّدُنا شداد بن سعید ابوطلحہ راسی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنامعاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’میں ایسے 30 صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی زیارت سے مشرف ہوا ہوں جنہوں نے مصطفیٰ جان رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ہمراہ دشمنوں کو نیزہ مارا یا نیزے کا زخم کھایا، تلوار سے کفار کو واصل جہنم کیا یا تلوار کا زخم کھایا۔‘‘ (۲)
(2478)…حضرت سیِّدُنا ابوہلال عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: ہم جب عشا کی نماز ادا کرلیتے تو والد ماجد فرماتے: ’’بیٹو! سوجاؤ تا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں رات کی بھلائی عطا فرمائے۔‘‘ (۳)
سب سے افضل عمل:
(2479)…حضرت سیِّدُنا عون بن موسیٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا معاویہ بن قرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ہم حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کی خدمت میں بیٹھے گفتگو کر رہے تھے کہ کون سا عمل سب سے افضل ہے؟ لوگ رات کے قیام کے افضل ہونے پر متفق ہوگئے جبکہ میں نے کہا: ’’حرام کردہ چیزوں کو ترک کرنا سب سے افضل ہے۔‘‘ حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے متوجہ ہو کر فرمایا: ’’معاملہ انجام کو پہنچ گیا، معاملہ انجام کو پہنچ گیا۔‘‘ (۴)
پورا ماہ خیریت یا فساد وشر:
(2480)…حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن میمون بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۵۲۴، معاویۃ بن قرۃ، ج۵۹، ص۲۶۹۔
2… الفقیہ والمتفقہ، فضل تدریس الفقہ فی المساجد، الحدیث:۹۶۳، ج۲، ص۲۷۳۔
3…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد عمیر بن حبیب، الحدیث:۱۰۴۰، ص۲۰۵۔
4… صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۱۰، معاویۃ بن قرۃ بن ایاس، ج۳، ص۱۷۲۔