فساد عمل کا خوف:
(2456)…حضرت سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا مسلم بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار نے فرمایا: ’’میں اپنے عمل کے بارے میں خوفزدہ رہتا ہوں کہ کہیں اس میں ایسی چیز داخل نہ ہوجائے جو اسے فاسد کر دے۔ نیز وہ محبت محبت نہیں جو رضائے الٰہی کے لئے نہ ہو، میں محض رضائے الٰہی کی خاطر محبت کرتا ہوں۔‘‘ (۱)
قابل اعتماد عمل:
(2457)…حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا مسلم بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار نے فرمایا: ’’ایک مرتبہ میں بیمار ہوگیا اور میرے نامۂ اعمال میں کوئی ایسا عمل نہیں تھا کہ جس پر اعتماد کرتا سوائے اس کے کہ میں ایک قوم سے محض رضائے الٰہی کی خاطر محبت کرتا ہوں۔‘‘ (۲)
صدیق کی شان:
(2458)…حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ میرے والد ماجد حضرت سیِّدُنا مسلم بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار نے فرمایا: ’’صدیق کے لئے مناسب نہیں کہ وہ لعنت کرنے والا ہو۔ اگر میں کسی چیز پر لعنت کروں تو اسے اپنے گھر میں نہ رہنے دوں۔‘‘ (۳)
(2459)…حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مسلم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میرے والد ماجد حضرت سیِّدُنا مسلم بن یسار عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار دائیں ہاتھ سے شرمگاہ چھونا ناپسند جانتے تھے اور فرماتے: ’’مجھے امید ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دائیں ہاتھ میں پکڑوں گا۔‘‘ (۴)
گناہ سے بچے رہے:
(2460)…حضرت سیِّدُنا ابوبکر بن عیاش رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا مسلم بن یسارعَلَـیْہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۳۰۵۹، مسلم بن یسار، ج۷، ص۱۳۹، باختصار۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، اخبار مسلم بن یسار، الحدیث:۱۳۹۴، ص۲۶۰۔
3…المرجع السابق، الحدیث:۱۴۱۳، ص۲۶۲۔ 4…المرجع السابق، الحدیث:۱۳۹۱، ص۲۵۹۔