Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
445 - 603
سردار، داعی، گھر اور دسترخوان:
(2434)…حضرت سیِّدُنا ابو قلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا عطیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی سندسے حضرت سیِّدُنا ربیعہ جرشی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ بارگاہ رسالت میں ایک فرشتہ حاضر ہوا۔ آپ سے کہا گیا: ’’آپ کی آنکھیں سوتی رہیں گی لیکن کان سنتے اور دل سمجھتا رہے گا۔‘‘ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ میری آنکھیں سوجاتی ہیں لیکن کان سنتے رہتے اور دل سمجھ لیتا ہے۔‘‘چنانچہ، عرض کی گئی: ’’ایک سردار نے عالی شان گھر بنایا، اس میں دسترخوان سجایااور ایک دعوت دینے والے کو بھیجا تو جو دعوت دینے والے کی دعوت قبول کرے گا وہ اس گھر میں داخل ہوگا اور دسترخوان سے کھائے گا سردار اس سے راضی ہوگا اور جو اس کی بات نہیں مانے گا وہ اس گھر میں داخل نہیں ہوگا اور دسترخوان سے نہیں کھائے گا سردار اس سے ناراض ہوگا۔‘‘پس سردار اللّٰہ رب العالمین کی ذات، دعوت دینے والے محمد صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم، گھر اسلام اور دستر خوان جنت ہے۔  (۱)
حاضر و ناظر غیب دان نبی:
(2435)…حضرت سیِّدُنا ابو قلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا ابو اسماء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کی سند سے حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسولوں کے سالار، نبیوں کے سردار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے میرے لئے زمین سمیٹ دی تو میں نے اس کے مشرق ومغرب دیکھے اور میری امت کا ملک وہاں تک پہنچے گا جہاں تک میرے لئے سمیٹ دیا گیااور مجھے دو خزانے دیئے گئے سرخ وسفیداور میں نے اپنے رب سے اپنی امت کے لئے سوال کیا کہ انہیں عام قحط سے ہلاک نہ کرے اور ان پر ان کی جماعت کے سوا کوئی دشمن مسلط نہ کرے جو ان کی اصل اکھیڑ دے اور میرے رب عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا: اے محمد! ہم جب کوئی فیصلہ فرما دیتے ہیں تو وہ رد نہیں ہوسکتا (میں نے آپ کو آپ کی امت کے متعلق یہ وعدہ دے دیا کہ انہیں عام قحط سالی سے ہلاک نہ کروں گا اور ان پر ان کی جماعت کے علاوہ کوئی دشمن مسلط نہ کروں گاجو ان کی اصل اکھیڑ دے) اگرچہ وہ دنیا کے ہرطرف سے جمع ہوجائیں، امت ہی میں سے بعض بعض کو قیدی بنائیں گے اور بعض بعض کو ہلاک کریں گے(۲)۔میں اپنی امت پر گمراہ گر پیشواؤں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سنن الدارمی، باب صفۃ النبی فی الکتب قبل مبعثہ، الحدیث:۱۱، ج۱، ص۱۸۔
2…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح،  جلد8،صفحہ11پر حدیث پاک کے اس جز …