Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
440 - 603
 پرہیزگاری کرتے ہیں۔ چنانچہ، منافق اپنا سر جھکا لیں گے۔‘‘  (۱)
نفع کے بجائے نقصان:
(2416)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’جو شخص حدیث کی عظمت و معرفت نہیں رکھتا اس کے سامنے حدیث بیان نہ کرو کیونکہ ایسے شخص کے لئے حدیث نفع کے بجائے نقصان کا باعث ہوگی۔‘‘  (۲)
بہترین کام:
(2417)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’بہترین کام وہ ہیں جو میانہ روی کے ساتھ کئے جائیں۔‘‘  (۳)
(2418)…حضرت سیِّدُنا صالح بن رستم رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابو قلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے فرمایا: ’’اے ایوب! بازار (تجارت) کو لازم پکڑو کیونکہ غنا (مال داری) بھی عافیت میں سے ہے۔‘‘  (۴)
دنیا کے نقصان سے کیسے بچا جائے؟
(20-2419)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں وسیع مال و دولت عطا فرماتا ہے۔ پس جب تک تم اس پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کا شکر ادا کرتے رہو گے دنیا تمہیں ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔‘‘  (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، اخبار ابی العالیۃ، الحدیث:۱۷۴۸، ص۳۰۸۔
2…الجامع لاخلاق الراوی، باب کراہۃ التحدیث لمن لایبتغیہ…الخ، الحدیث:۷۳۰، ج۱، ص۳۲۸۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزہد، حدیث ابی قلابۃ، الحدیث:۶، ج۸، ص۲۵۴۔
4…شعب الایمان، باب التوکل باللّٰہ والتسلیم، الحدیث:۱۲۶۲-۱۲۶۳، ج۲، ص۹۵۔
5…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا، کتاب الشکرللّٰہ، الحدیث:۵۹، ج۱، ص۴۸۴۔
	الزہدلہنادبن السری، باب الشکر علی النعم، الحدیث:۷۷۴، الجزء الثانی، ص۳۹۹۔