Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
436 - 603
عوام اور حکمران کی مثال:
(2401)…حضرت سیِّدُنا کیسان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَنَّان سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابو قلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’لوگو ں کی اور حکمران کی مثال خیمے کی سی ہے کہ خیمہ کسی موٹی لکڑی کے سہارے کے بغیر کھڑا نہیں ہوسکتا اور لکڑی بغیر میخوں کے کھڑی نہیں ہوتی اور جب بھی کسی میخ کو نکالا جاتا ہے تو لکڑی کی کمزوری میں اضافہ ہوجاتا ہے۔‘‘  (۱)
زیادہ اجر و ثواب پانے والا خوش نصیب:
(2402)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اس شخص سے بڑھ کر زیادہ اجر و ثواب کوئی نہیں پاتا جواپنے بچوں پر خرچ کرتا ہے، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے ذریعے انہیں سوال کرنے سے بچاتا، نفع دیتا او ر غنی کردیتا ہے۔‘‘  (۲)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور ابلیس لعین کا مکالمہ:
(2403)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَــیْہ نے فرمایا: جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ابلیس لعین کو اپنی رحمت سے دور کیا تو اس نے مہلت مانگی، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے قیامت تک کی مہلت عطا فرمائی۔ اس نے کہا: ’’اے رب عَزَّوَجَلَّ! تیری عزت وجلال کی قسم! جب تک ابن آدم کے جسم میں روح رہے گی میں اس کے دل یا پیٹ سے نہیں نکلوں گا۔‘‘ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ’’مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم!جب تک ابن آدم کے جسم میں روح رہے گی تب تک میں اس سے توبہ کا دروازہ بند نہیں کرو ں گا۔‘‘   (۳)
(2404)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ یوں دعا مانگا کرتے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَلُکَ الطَّیِّبَاتِ وَتَرْکَ الْمُنْکَرَ اتِ وَ حُبَّ الْمَسَاکِیْنَ وَ اَنْ تَتُوْبَ عَلَیَّ وَ اِذَ ا اَ رَدتَّ لِعِبَادِکَ فِتْنَۃً اَنْ تَوَفَّانِیْ غَیْرَ مُفْتُوْن.یعنی اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں تجھ سے پاکیزہ چیزوں کے حصول، منکرات کے ترک، مساکین 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الامثال من الکتاب والسنۃ للحکیم الترمذی، مثل الامام، ص۵۷۔
2…صحیح مسلم، کتاب الزکاۃ، باب فضل النفقۃ علی العیال…الخ، الحدیث:۹۹۴، ص۴۹۹۔
3…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب ذکر رحمۃ اللّٰہ، ما ذکر فی سعۃ رحمۃ اللّٰہ تعالٰی، الحدیث:۱۹، ج۸، ص۱۰۸۔