Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
435 - 603
نے فرمایا: حضرت سیِّدُنا لقمان رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے پوچھا گیا کہ ’’سب سے بڑا عالم کون ہے؟‘‘ فرمایا: ’’وہ جو لوگوں کے علم سے اپنے علم میں اضافہ کرتا رہے۔‘‘  (۱)
حکم دینے والا اور منع کرنے والا:
(2398)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’جب بھی کوئی شخص بھلائی یا برائی کا ارادہ کرتا ہے تو اپنے دل میں ایک حکم دینے والا اور ایک منع کرنے والا پاتا ہے حکم دینے والا نیکی کا حکم دیتا اور منع کرنے والا برائی سے روکتا ہے۔‘‘
علما کی مثال:
(2399)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’علما کی مثال ستا رو ں کی مانند ہے جن سے راہ نمائی حاصل کی جاتی ہے یا ان نشانات جیسی ہے جن کی پیروی کی جاتی ہے۔ ستارے غائب ہوجائیں تو مسافر حیران وپریشان ہوجاتے ہیں او راگر نشانات کو چھوڑ دیں تو راستہ بھول جاتے ہیں۔‘‘  (۲)
علما کی اقسام:
(2400)…حضرت سیِّدُنا ایوب سختیانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا ابوقلابہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’علما کی تین قسمیں ہیں: (۱)…وہ جو اپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے اورلو گ بھی اس کے علم کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔ (۲)… وہ جو خود تواپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے لیکن لوگ اس کے علم کے مطابق زندگی نہیں گزارتے۔ (۳)…وہ جو نہ تو خود اپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے اور نہ ہی لوگ اس کے علم کے مطابق زندگی گزارتے ہیں۔‘‘  (۳)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الطبقات الکبری لابن سعد، الرقم:۳۰۵۸، ابو قلابۃ الجرمی، ج۷، ص۱۳۶۔
2…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب الزہد، حدیث ابی قلابۃ، الحدیث:۱، ج۸، ص۲۵۳۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۳۳۰۲، عبداللّٰہ بن زید بن عامر، ج۲۸، ص۳۰۶۔