Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
432 - 603
وَمَنۡ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ (پ۵، النساء:۹۳)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے ۔
	کے متعلق پوچھا گیا توارشاد فرمایا: ’’اگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے جزا دے تو جہنم ہی اس کی جزا ہے(۱)۔‘‘  (۲)
قبیلہ لخمو جذام کا ایمان:
(2391)…حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیںکہ سرکار مدینہ، راحت قلب و سینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’یمن کے قبیلہ لخم و  جذام کا ایمان بہت اچھا ہے قبیلہ جذام پر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمتیں ہوں کہ وہ اللّٰہ و رسول عَزَّوَجَلَّ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (کے دین) کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کے کفا ر سے جہاد کرتے ہیں۔‘‘  (۳)
چار چیزیں چار سے سیر نہیں ہوتیں:
(2392)…حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار مکہ مکرمہ، سردار مدینہ منورہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’چار چیزیں چار سے سیر نہیں ہوتیں: (۱)…زمین بارش سے (۲)…عورت مرد سے (۳)…آنکھ دیکھنے سے اور (۴)…عالم علم سے۔‘‘  (۴)
آسمانوں میں چرچا:
(2393)…حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیںکہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیب لبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’آسمان میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے کچھ فرشتے ہیں جو بنی آدم میں سے بعض کے اعمال کا ستاروں کے ساتھ موازنہ کرتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…یہ حکم مومن کے لئے ہے نہ کہ کافر کے لئے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  چاہے تو مومن سے درگزر فرمائے اور چاہے تو عذاب دے۔
(الدر المنثور، سورۃ النساء، تحت الآیہ:۹۳، ج۲، ص۶۲۷)
2…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۶۰۶، ج۶، ص۲۳۰۔
3…کنزالعمال، کتاب الفضائل، الباب الرابع، الحدیث:۳۳۹۵۶، ج۱۲، ص۲۵۔
4…المعجم الاوسط، الحدیث:۸۲۶۶، ج۶، ص۱۳۵۔