Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
427 - 603
موت کی خبر:
(2376)…حضرت سیِّدُنا مغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے خواب دیکھا کہ جوزا ستارہ ثریا ستارے سے آگے بڑھ گیا۔ چنانچہ، آپ نے اپنی وصیت کرتے ہوئے فرمایا: ’’حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کا وصال مجھ سے پہلے ہوگا کیونکہ وہ مجھ سے افضل ہیں۔‘‘  (۱)
کچھ اُگتا ہی نہیں:
(2377)…حضرت سیِّدُنا حارث بن مشقف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا  امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے خواب کی تعبیر پوچھی: ’’میں نے خواب دیکھا کہ موتیوں سے مزین و مرصع برتن سے میں شہد چاٹ رہا ہوں۔‘‘ آپ نے فرمایا: ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو! قرآن مجید دہراؤ کیونکہ تم نے قرآن پڑھ کر بھلا دیا ہے۔‘‘ ایک شخص نے پوچھا: ’’میں نے خواب دیکھا کہ میں زمین میں ہل چلا رہا ہوں لیکن اگتا کچھ نہیں۔‘‘ فرمایا: ’’تم اپنے بیوی سے عزل کرتے ہو (یعنی انزال کے وقت اس سے جدا ہو جاتے ہو)۔‘‘  (۲)
زمین و آسمان کے درمیان پرواز:
(2378)…حضرت سیِّدُنا مبارک بن یزید بصری عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی سے مروی ہے کہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا  امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کی: ’’میں نے خواب دیکھا کہ اپنے کپڑے دھو رہا ہوں لیکن وہ صاف نہیں ہوتے۔‘‘ فرمایا: ’’تم نے اپنے بھائی سے قطع تعلقی کر رکھی ہے۔‘‘ ایک شخص نے عرض کی: ’’میں نے خواب دیکھا کہ میں زمین و آسمان کے درمیان پرواز کررہا ہوں۔‘‘ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’تم بہت زیادہ خواہش وامیدیں رکھتے ہو۔‘‘  (۳)
سر پر سونے کا تاج:
(2379)…حضرت سیِّدُنا ہشام بن حسان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان سے مروی ہے کہ ایک شخص حضرت سیِّدُنا امام محمد بن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۲۳۳۔
2…الکامل فی ضعفاء الرجال، الرقم:۳۷۳، الحارث بن ثقف، ج۲، ص۴۵۸۔
3…شرح السنۃ، کتاب الرؤیا، باب تأویل رؤیۃ السماء ومافیھا، الحدیث:۳۱۸۲، ج۶، ص۳۱۲، باختصار۔