Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
423 - 603
پوچھا تو آپ نے درج ذیل اشعار پڑھے:
کَاَنَّ الْمَدَامَۃَ وَالزَّنْجِیْلَ        وَرِیْحَ الْخُزَامِی وَذُوْبَ الْعَسَل
یَعْدِلُ بِہٖ بَرْدُ  اَ نْیَابِھَا         اِذَا النَّجْمُ وَسْطُ السَّمَائِ اِعْتَدَل
	ترجمہ:گویا کہ شراب، سو نٹھ، خزامی (خوشبودار پودے) کی خوشبو اور خالص شہدمحبوبہ کے دانتو ں کی ٹھنڈک کے برابر ہیں کہ ستارہ سطح آسمان پر ہی اچھا لگتا ہے۔
	پھر نماز میں مصروف ہوگئے۔  (۱)
(2364)…حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن خلیف بن عقبہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے پوچھا گیا: ’’کیا باوضو شخص اشعار پڑھ سکتا ہے؟‘‘ تو آپ نے یہ اشعار پڑھے:
نَبِّئْتُ اَنَّ فَتَاۃً کُنْتُ اَخْطِبُھَا            عُرْقُوْبُھَا مِثْلُ شَھْرِ الصَّوْمِ فِی الطُّوْل
اَسْنَانُھَا مِائَۃٌ اَ وْزِدْنُ وَاحِدَۃٍ           سَائِرُالْخُلْقِ مِنْھَا بُعْدُ مَمْطُوْل
	ترجمہ:جس عورت کو میں نے نکاح کا پیغام بھیجا تھا اس کے بارے میں مجھے بتایا گیا ہے کہ اس کی ایڑی کا پٹھا (اوپری حصہ) طوالت میں ماہ رمضان کی مثل ہے۔ اس کی عمر 101سال ہے۔ ساری مخلوق اس سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے اور ٹالم ٹول سے کام لے رہی ہے۔
 	پھر نماز شروع کردی۔  (۲)
بیٹھو تو جوتے اتار لو!
(2365)…حضرت سیِّدُنا ہشام رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے فرمایا: ’’جوتے اتارے بغیر بیٹھ جانے والے شخص کی مثال اس چوپائے کی طرح ہے جس پر سے بوجھ تو اتار لیا جائے لیکن پالان اوپر ہی رہنے دیا جائے۔‘‘
(2366)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضر ت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کو فرماتے سنا کہ ’’تین چیزوں کے ساتھ کوئی اجنبیت نہیں: (۱)…اچھا ادب (۲)…(لوگوں سے) 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الآغانی، ج۶، ص۲۲۰۔
2…بہجۃ المجالس وانس المجالس، باب المزاح اباحۃوکراہۃ، ص۱۲۵۔