Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
418 - 603
 سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن عشا کے بعد کچھ دیر آرام فرماتے پھر نماز کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے اور ساری رات عبادت میں گزار دیتے۔‘‘
(2341)…حضرت سیِّدُنا ابن شوذب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے (یعنی روزہ نہ رکھتے) اور جس دن افطار کرتے اس دن صرف صبح کا کھانا کھاتے شام کو نہ کھاتے۔ پھر دوسرے دن سحری کرتے اور صبح روزے کی حالت میں کرتے۔‘‘  (۱)
(2342)…زوجۂ ہشام حضرت سیِّدَتُنا ام عباد رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہَا بیان کرتی ہیں کہ ’’ہم حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کے گھر بطور مہمان آتے رہتے تھے۔ رات کے وقت ان کی آہ و بکا کی آواز سنتے اور دن کے وقت ہنستا ہوا پاتے تھے۔‘‘  (۲)
جنہیں دیکھ کر خدا یاد آجائے:
(2343)…حضرت سیِّدُنا ابوعوانہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’میں نے حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کو بازار میں دیکھا جو بھی انہیں دیکھتا اسے خدا یاد آجاتا۔‘‘  (۳)
غفلت کا وقت:
(2344)…حضرت سیِّدُنا موسی بن مغیرہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کودوپہر کے وقت تکبیر و تسبیح اور ذکر کرتے ہوئے بازار تشریف لے جاتے دیکھا، ایک شخص نے پوچھا: ’’اے ابوبکر! اس وقت ؟‘‘ فرمایا: ’’یہ غفلت کا وقت ہے (اس لئے میں اس وقت ذکرُاللّٰہ میں مشغول ہوں)۔‘‘  (۴)
(2345)…حضرت سیِّدُنا زہیر اقطع رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن جب موت کو یاد کرتے تو ان کا ہرہرعضو بے حس وحرکت ہوجاتا۔‘‘  (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۸۰، ص۳۱۲۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۸۲، ص۳۱۲۔
3…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۲۱۲۔
4…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۷۹، ص۳۱۲۔
5…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۸۶، ص۳۱۲۔