Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
416 - 603
(2332)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ایک شخص نے حضرت سیِّدُنا  امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کے پاس یہ آیت طیبہ تلاوت کی: لَئِنۡ لَّمْ یَنۡتَہِ الْمُنٰفِقُوۡنَ وَ الَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ (پ۲۲، الاحزاب:۶۰)
ترجمۂ کنزالایمان: اگر باز نہ آئے منافق اور جن کے دلوں میں روگ ہے۔
	تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’اپنے علم کے مطابق منافقین کے لئے ہم اس آیت سے زیادہ امید والی کوئی چیز نہیں جانتے (کہ وہ ایمان لے آئیں)۔ حضور نبی ٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وصال ظاہری تک منافقین کو ایمان لانے پر اکساتے رہے۔‘‘
کسی کو برا بھلا نہ کہو!
(2333)…حضرت سیِّدُنا سہیل رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے ایک شخص کو حجاج بن یوسف کو برا بھلا کہتے سنا۔ چنانچہ، آپ اس کے پاس آئے اور فرمایا: ’’اے شخص! رک جا! کیونکہ آخرت میں تجھے اپنا صغیرہ گناہ بھی حجاج کے دنیا میں کئے ہوئے کبیرہ گناہوں سے بڑا لگے گا اور جان لے کہ بے شک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ حاکم و عادل ہے اگر حجاج سے اس کے ظلم کا بدلہ لے گا تو جس نے حجاج پر ظلم کیا ہوگا اس سے بھی بدلہ لے گا، لہٰذا اپنے نفس کو کسی کو برابھلا کہنے میں مشغول مت کر۔‘‘  (۱)
40سال قبل کی گئی خطا کی سزا:
(2334)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ جب حضرت سیِّدُنا امام محمدبن سیرین
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…شعب الایمان، باب فی تحریم اعراض الناس ومایلزم…الخ، الحدیث:۶۶۸۱، ج۵، ص۲۸۷۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۲۲۶۔