Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
412 - 603
بیان کرتے ہوئے کہنے لگے: ’’جہاں تک حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کا تعلق ہے توان کے سامنے جب بھی دین سے متعلق دو امور پیش کئے جاتے تو اسے اختیار کرتے جو زیادہ قابل اعتماد ہوتا۔‘‘  (۱)
کہیں یہ غیبت تو نہیں:
(2317)…حضرت سیِّدُنا جریر بن حازم عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَاکِم بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے مجھ سے فرمایا: ’’تم نے اس سیاہ رنگت والے آدمی کو دیکھا۔‘‘ پھر استغفار پڑھ کر فرمایا: ’’میرا خیال ہے کہ ہم نے اس کی غیبت کی ہے۔‘‘  (۲)
مسلمانوں کی خیرخواہی کا جذبہ:
(2318)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کے کئی مکانات تھے جو کرائے پر لوگوں کو رہائش کے لئے دیتے لیکن کرایہ صرف ذمیوں سے لیتے تھے، جب آپ سے اس بارے میں پوچھا گیا تو فرمایا: ’’جب مہینہ ختم ہوتا ہے تو میں ڈرتا ہوں اور ناپسند کرتا ہوں کہ کسی مسلمان کو خوف زدہ کروں۔‘‘  (۳)
(2319)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کی خدمت میں حاضر ہوا ان کے سامنے خالص شہد رکھا تھا۔ چنانچہ، مجھ سے فرمایا: ’’آؤ کھانا کھاؤ،کھانا کوئی قابل قدر چیز نہیں کہ اس پر قسم دی جائے۔‘‘
(2320)…حضرتِ سیِّدُنا قرہ بن خالد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَاحِد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا محمد بن سیرین عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن کے گھر کھانا کھایا، جب سیر ہوگیا تو ہاتھ روک لیا اور رومال سے ہاتھ صاف کر لئے۔ پھر انہوں نے فرمایا: ’’حضرتِ سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرمایا کرتے تھے: ’’کھانا کوئی قابل قدر چیز نہیں کہ اس پر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۷۷، ص۳۱۱۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۲۱۴۔
3…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۰۴، محمد بن سیرین، ج۳، ص۱۶۴۔