Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
409 - 603
(2304)…حضرت سیِّدُنا محمد بن عمرو باہلی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا سفیان بن عیینہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ  کو فرماتے سنا کہ ’’ کوفہ یا بصرہ کا رہنے والا کوئی بھی شخص حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن جیسا متقی و پرہیزگار نہیں۔‘‘  (۱)
(2305)…حضرت سیِّدُنا ہشام رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے ایک سودا کیا جس میں انہیں 80ہزار کا منافع ہوا لیکن آپ کے دل میں اس کے متعلق معمولی سا کھٹکا پیدا ہوا تو آپ نے بیع فسخ کردی۔‘‘ راوی کا بیان ہے کہ اس میں سود کا ذرہ برابر بھی شائبہ نہ تھا۔  (۲)
(2306)…حضرت سیِّدُنا سری بن یحییٰ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے ایک سودے میں 40 ہزار منافع محض اس وجہ سے چھوڑ دیا کہ ان کے دل میں اس کے متعلق کچھ شبہ پیدا ہوگیا تھا۔ ‘‘راوی کا بیان ہے، میں نے حضرت سیِّدُنا سلیمان تیمی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کو کہتے سنا کہ ’’انہوں نے وہ بیع معمولی سے شبہ کی وجہ سے ترک کردی حالانکہ انہیں ایسی چیز میں شبہ پیدا ہوا تھا جس میں علما کا بھی اختلاف نہیں تھا۔‘‘  (۳)
(2307)…حضرت سیِّدُنا ہشام بن حسان عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے جب کسی دعوت ولیمہ میں شرکت کی درخواست کی جاتی تو اپنے گھر جاتے اور فرماتے: ’’مجھے کچھ ستو پلا ؤ۔‘‘ عرض کی جاتی: ’’آپ نے تو فلاں کے ولیمہ میں شرکت کرنی ہے اور آپ ستو پی رہے ہیں؟‘‘ فرماتے: ’’میں اس بات کو ناپسند سمجھتا ہوں کہ اپنی بھوک کی گرمی لوگوں کے کھانے پر نکالوں۔‘‘  (۴)
حقوق کی رعایت:
(2308)…حضرت سیِّدُنا ہشام رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے وصیت کی کہ مجھے غسل حضرت محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن دیں۔ آپ ان دنوں قید میں تھے، جب وصیت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…سیر اعلام النبلائ، الرقم:۶۱۳، محمد بن سیرین، ج۵، ص۴۸۹۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۲۲۹تا۲۳۰۔
3…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۰۴، محمد بن سیرین، ج۳، ص۱۶۳۔
4…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۰۴، محمد بن سیرین، ج۳، ص۱۶۳۔