سے ڈرتے رہو اور جتنا حلال رزق تمہارے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے اس کے حصول کی کوشش کرو اگر زیادہ کی کوشش کرو گے تو بھی اتنا ہی حاصل ہوگا جتنا تمہارے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے۔‘‘ (۱)
(2288)…حضرت سیِّدُنا ابن عون رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے کسی چیز کے بارے میں حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے بات کی، آپ نے فرمایا: ’’میں یہ نہیں کہتا کہ اس میں کوئی حرج نہیں بلکہ میں کہہ رہا ہوں کہ اس کے متعلق میں کچھ نہیں جانتا۔‘‘ (۲)
زندہ اور مردہ کے ساتھ خیر خواہی کا اجر:
(2289)…حضرت سیِّدُنا یحییٰ بن عتیق رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے پوچھا: ’’ایک شخص جنازے کے ساتھ ثواب کی نیت سے نہیں بلکہ میت کے اہل خانہ سے حیا کی وجہ سے جاتا ہے کیا اس صورت میں اسے کوئی اجر و ثواب ملے گا؟‘‘ فرمایا: ’’ایک نہیں بلکہ اس کے لئے دو اجر ہیں۔ ایک تو اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھنے کا اور دوسرا زندوں کے ساتھ صلہ رحمی کا۔‘‘ (۳)
واعظ:
(2290)…حضرت سیِّدُنا حبیب عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْحَسِیْب سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا امام محمدبن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن نے فرمایا: ’’جب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے دل میں ایک واعظ پیدا فرما دیتا ہے جو اسے نیکی کا حکم دیتا اور برائی سے منع کرتا ہے۔‘‘ (۴)
(2291)…حضرت سیِّدُنا اشعث رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ’’حضرت سیِّدُنا امام محمد بن سیرین عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْمُبِیْن سے جب حلال و حرام کے متعلق کوئی مسئلہ پوچھا جاتا تو آپ کا رنگ متغیر ہوجاتا (بہت محتاط ہوجاتے) اور یوں محسوس ہوتا کہ آپ وہ ابن سرین نہیں جو سوال پوچھنے سے پہلے تھے۔‘‘ (۵)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الورع للامام احمد بن حنبل، باب الرجل یعطی الشیء فیتبین انہ یکرہ، ص۷۰۔
2… صفۃ الصفوۃ، الرقم:۵۰۴، محمد بن سیرین، ج۳، ص۱۶۱۔
3…الترغیب فی فضائل الاعمال لابن شاہین، باب فضل من تبع الجنازۃمختصرا، الحدیث:۴۰۹، ج۱، ص۴۶۳۔
4…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۷۶۸، ص۳۱۰۔
5…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۶۴۴۴، محمد بن سیرین، ج۵۳، ص۱۹۹۔