Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
401 - 603
حضرت سیِّدُنا عُقْبَہ بن عبدالغافر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر
	حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عبدالغافر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر بھی تابعین مدینہ منورہ میں سے ہیں۔ آپ بھلائی کی دعوت دینے اور شکر کرنے والے تھے۔ مصیبت و تکلیف میں کثرت سے ذکر کرتے اور کشادگی و خوشحالی میں شکر بجالاتے۔
70درجے افضل:
(2278)…حضرت سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عبدالغافر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر نے فرمایا: خفیہ طور پر دعا کرنا علانیہ دعا کرنے سے 70 درجے افضل ہے۔جب کوئی بندہ علانیہ نیک عمل کرتا ہے پھر پوشیدگی میں بھی ایسا عمل بجا لاتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ملائکہ سے ارشاد فرماتا ہے: ’’یہ میرا سچا بندہ ہے۔‘‘  (۱)
حج و عمرہ کی مثل:
(2279)…حضرت سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عبدالغافر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر نے فرمایا: ’’عشا کی نماز باجماعت ادا کرنا حج کرنے کی مثل ہے اور فجر کی نماز جماعت سے پڑھنا عمرہ کرنے کی طرح ہے۔‘‘  (۲)
فرشتوں کی دعا و بدعا:
(2280)…حضرت سیِّدُنا وائل بن داود رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت سیِّدُنا عقبہ بن عبدالغافر عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَافِر کو فرماتے سنا کہ جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اس کی دونوں جانب دو فرشتے ندا دیتے ہیں جسے جن و انس کے علاوہ تمام مخلوق سنتی ہے۔ وہ کہتے ہیں: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! خرچ کرنے والے کو اچھا بدلہ عطا فرما اور بخیل کو بربادی دے (۳)۔‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۸۰۳، ص۳۱۵۔
2…الزہد للامام احمد بن حنبل، زہد محمد بن سیرین، الحدیث:۱۸۰۴، ص۳۱۵۔
3…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یارخان نَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد3، صفحہ69 پر اس کے تحت فرماتے ہیں: سخی کے لئے دعا اور کنجوس کے لئے بددعا روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے جو یقینا قبول ہے۔ خیال رہے کہ خلف مطلقاً عوض کو کہتے ہیں دنیاوی ہو یا اخروی، حسی ہو یا معنوی مگر تلف دنیوی اور حسی کو کہا جاتا ہے، رب تعالیٰ فرماتا ہے: وَ مَاۤ اَنۡفَقْتُمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ فَہُوَ یُخْلِفُہٗ ۚ …