Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
398 - 603
کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ رحمت، شفیع امت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’یقینا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری امت کے دلی خطرات سے درگزر فرماتا ہے جب تک وہ اس پر عمل یا اس کے بارے میں کلام نہ کریں (۱)۔‘‘  (۲)
(2272)…حضرت سیِّدُنا زرارہ بن اوفی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرکار مکہ مکرمہ، سردار مدینہ منورہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’(نفسانی) خواہش کے خواہاں کو خواہش نفس معاف ہے جب تک کہ اس پر عمل یا اس کے متعلق کلام نہ کرے۔‘‘  (۳)
ملعونہ:
(2273)…حضرت سیِّدُنا زرارہ بن اوفی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو عورت اپنے شوہر کے بستر کو چھوڑ دے ملائکہ اس پر لعنت کرتے ہیں۔‘‘  (۴)
(2274)…حضرت سیِّدُنا زرارہ بن اوفی رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ سرور انبیا، محبوب کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’میری امت میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن میں مجھے مبعوث کیا گیا پھر وہ لوگ جو اس سے قریب ہوں پھر وہ جو ان سے قریب ہوں پھر ان کے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یارخان نَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد1، صفحہ81 پر اس کے تحت فرماتے ہیں: برے خیالات پر پکڑ نہیں یہ اس امت کی خصوصیت ہے۔ پچھلی امتوں میں اس پر بھی پکڑ تھی۔ خیال رہے کہ برے خیالات اور ہیں برا ارادہ کچھ اور برے ارادے پر پکڑ ہے حتی کہ ارادۂ کفر کفر ہے۔ شیخ عبدالحق (محدث دہلوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی) فرماتے ہیں کہ جو برا خیال دل میں بے اختیار اچانک آجاتا ہے اسے ’’ہاجس‘‘ کہتے ہیں یہ آنی فانی ہوتا ہے آیا اور گیا یہ پچھلی امتوں پر بھی معاف تھا ہم کو بھی معاف۔ لیکن جو دل میں باقی رہ جائے وہ ہم پر معاف ہے ان پر نہ تھااور اگر اس کے ساتھ دل میں لذت اور خوشی پیدا ہو اسے ’’ہم‘‘ کہا جاتا ہے اس پر بھی پکڑ نہیں اور اگر اس کے ساتھ کر گزر نے کا ارادہ بھی ہو تو وہ عزم ہے اس کی پکڑ ہے۔ خیال رہے کہ ارادۂ گناہ اگرچہ گناہ ہے مگر اس پر حد نہیں۔ ارادۂ زنا گناہ ہے مگر زنا نہیں۔
2…صحیح البخاری، کتاب العتق، باب الخطاوالنسیان…الخ، الحدیث:۲۵۲۸، ج۲، ص۱۵۳۔
	صحیح البخاری، کتاب الایمان والنذر، باب اذاحنث ناسیا، الحدیث:۶۶۶۴، ج۴، ص۲۹۲۔
3…فردوس الاخبار، باب الہائ، الحدیث:۷۲۵۲، ج۲، ص۳۸۷۔
4…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند ابی ھریرۃ، الحدیث:۸۵۸۷، ج۳، ص۲۵۸۔