جہنمی تنور:
(2250)…حضرت سیِّدُنا یونس رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال نے فرمایا: ’’مجھے بتایا گیا ہے کہ جہنم میں بہت سے تنور ہیں جن کی تنگی زمین میں تم میں سے کسی کے نیزے کے نچلے حصے میں لگے لوہے کی مانند ہے وہ لوگوں پر ان کے اعمال کی وجہ سے تنگ ہوں گے۔‘‘ (۱)
سیِّدُنا حُمَیْد بن ہِلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال
سے مروی اَحادیث
حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عدوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی نے حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مغفل، حضرت سیِّدُنا انس بن مالک، حضرت سیِّدُنا ہشام بن عامر، حضرت سیِّدُنا ابورفاعہ عدوی اور دیگر کئی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے احادیث روایت کی ہیں۔ چند مرویات درج ذیل ہیں:
(52-2251)…حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن مغفل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ خیبر کے دن میں نے چربی کی ایک تھیلی لٹکی دیکھی، میں اس کے پاس آیا اور اسے قبضہ میں کر لیااور کہا: ’’آج میں اس میں سے کسی کو کوئی چیز نہیں دوں گا۔ مڑ کر دیکھا تو رَسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میری طرف دیکھ کر مسکرا رہے تھے، مجھے بڑی حیا آئی۔‘‘ (۲)
دوربین نبوت:
(2253)…حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال حضرت سیِّدُنا انس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ ’’اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے محبوب، دانائے غیوب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حضرت سیِّدُنا جعفر، حضرت سیِّدُنا زید بن حارثہ اور حضرت سیِّدُنا عبداللّٰہ بن رواحہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُم کی شہادت کی خبر آنے سے پہلے ہی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن کو ان کی شہادت کی خبر دے دی تھی اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المصنف لابن ابی شیبۃ، کتاب ذکر النار، الحدیث:۲۳، ج۸، ص۹۵۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند البصریین، الحدیث:۲۰۵۹۰، ج۷، ص۳۴۴، باختصار۔