Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
388 - 603
 لباس اور زیورات سے آراستہ کیا جائے گا، وہ جنت میں اپنی بیویاں، خدام اور مکانات دیکھے گا تو اسے اس قدر خوشی حاصل ہوگی کہ اگر خوشی کی وجہ سے مرنا چاہے تو مرسکتا ہے۔ اسے کہا جائے گا: ’’کیا تو نے اپنی فرحت و مسرت دیکھ لی؟ یہ خوشی کے لمحات تیرے لئے ہمیشہ باقی رہیں گے۔‘‘  (۱)
(2247)…حضرت سیِّدُنا ایوب عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَدُوْد سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال نے فرمایا: ’’کسی کا قول ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص پر رحم فرمائے جو یہ آیت طیبہ تلاوت کرے:
وَّ یَبْقٰی وَجْہُ رَبِّکَ ذُوالْجَلٰلِ وَ الْاِکْرَامِ ﴿ۚ۲۷﴾   (پ۲۷، الرحمٰن:۲۷)
ترجمۂ کنزالایمان: اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا۔
	پھر کریم و باقی رہنے والے رب عَزَّوَجَلَّ کی ذات کے وسیلے سے سوال کرے۔‘‘  (۲)
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا حقیقی بندہ اور حقیقی دشمن:
(2248)…حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا کعب الاحبار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’کتابُ اللّٰہ میں تین چیزیں ایسی ہیں جو بڑی عظمت والی ہیںجس نے ان کی حفاظت کی وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا حقیقی بندہ ہے اور جس نے انہیں ضائع کیا وہ اس کا حقیقی دشمن ہے: (۱)…نماز (۲)…روزہ اور (۳)…غسل جنابت۔‘‘  (۳)
(2249)…حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال بیان کرتے ہیں کہ کچھ لوگ حضرت سیِّدُنا کعب الاحبار رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ہمراہ سفر پر روانہ ہوئے، رات دن سفر کرتے رہے حتی کہ نیند نے انہیں نڈھال کر دیا۔ چنانچہ، انہوں نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے سفر کی سختی کی شکایت کی توآپ نے فرمایا: ’’ابھی تو اتنا فاصلہ بھی طے نہیں ہوا جتنی جگہ میں جہنمی بیٹھے گا۔‘‘
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الزہد لابن مبارک فی نسختہ زائدا، باب صفۃ النار، الحدیث:۴۲۹، ص۱۲۹۔
2…الدر المنثور، پ۲۷، سورۃ الرحمٰن، تحت الآیۃ:۲۷، ج۷، ص۶۹۹۔
3…شعب الایمان، باب فی الطہارات، الحدیث:۲۷۴۹، ج۳، ص۱۹۔