Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
386 - 603
سیِّدُنا ابوسَوَّار عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَفَّار
سے مروی احادیث
	حضرت سیِّدُنا شیخ حافظ ابونُعَیْم احمد بن عبداللّٰہ اصفہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا ابوسوار عدوی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی نے حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین اور دیگر کئی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے احادیث روایت کی ہیں۔ چند مرویات درج ذیل ہیں:
بھلائی ہی بھلائی:
(40-2239)…حضرت سیِّدُنا ابوسوار عدوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔکریم، رَء ُ وفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’حیا ساری خیر (یعنی بھلائی) ہے (۱)۔‘‘  (۲)
(2241)…حضرت سیِّدُنا ابوسوار عدوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’حیا بھلائی ہی لاتی ہے۔‘‘  (۳)
نیچی آنکھوں کی شرم و حیا پر درود:
(2242)…حضرت سیِّدُنا ابوسوار عدوی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ ’’مصطفیٰ جان رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کنواری، پردَہ نشین لڑکی سے بھی زیادہ باحیا تھے اور جب کوئی ناپسند چیز دیکھتے تو اظہارِ ناپسندیدگی چہرہ انور سے پہچانا جاتا تھا۔‘‘  (۴)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد6، صفحہ637 پر اس کے تحت فرماتے ہیں: حضرت جنید بغدادی (عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی) فرماتے ہیں کہ شرعی حیاء کی حقیقت یہ ہے کہ بندہ اللّٰہ (عَزَّوَجَلَّ) کی نعمتوں اور اپنی کوتاہیوں میں غور کرکے شرمندہ و نادم ہو اس شرمندگی کی بنا پر آیندہ گناہوں سے بچنے نیکیاں کرنے کی کوشش کرے، جو غیرت نیکیوں سے روک دے وہ عجز ہے حیا نہیں۔
2…صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب بیان عدد شعب…الخ، الحدیث:۳۷، ص۴۰۔	3…المرجع السابق۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۵۰۸، ج۱۸، ص۲۰۶۔