Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
379 - 603
  ہشام بن زیاد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد بیان کرتے ہیں: انہوں نے مجھے اور حضرت سیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کو خواب والا واقعہ سناکر فرمایا: ’’میرے جیتے جی اس بارے میں کسی کو کچھ مت بتانا۔‘‘  (۱)
(2225)…حضرت سیِّدُنا اسید بن عبدالرحمن فلسطینی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْغَنِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے فرمایا: ’’تم ایسے زمانہ میں ہو کہ عزت و مرتبہ کے اعتبار سے تم میں کمتر وہ ہے جس کے دین کا دسواں حصہ چلا جائے اور عنقریب تم پر ایسا زمانہ آئے گا کہ کمتر وہ ہوگا جس کے دین کا دسواں حصہ باقی ہوگا۔‘‘  (۲)
سب سے زیادہ نقصان دہ چیز:
(2226)…حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے فرمایا: ’’تمہارے لئے سب سے زیادہ نقصان دہ چیز یہ ہے کہ تم کسی مسلمان کے کافر ہونے کی گواہی دو یا اسے قتل کردو۔‘‘  (۳)
سیِّدُنا عَلاء رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سے مروی اَحادیث
	حضرت سیِّدُنا شیخ حافظ ابونُعَیْم احمد بن عبداللّٰہ اصفہانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی فرماتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے حضرت سیِّدُنا عمران بن حصین، حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ، حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل، حضرت سیِّدُنا عبادہ بن صامت اور دیگر کئی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے مسنداً و مرسلاً احادیث روایت کی ہیں۔ چند مرویات درج ذیل ہیں:
انسانوں کا بھیڑیا:
(2227)…حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد حضرت سیِّدُنا معاذ بن جبل رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی ٔ پاک، صاحب ِ لولاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’شیطان آدمی کا 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، حدیث العلاء بن زیاد، الحدیث:۱۴۱۹، ص۲۶۳۔
2…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۷۶۹، اسید بن عبدالرحمن الخثعمی، ج۹، ص۱۰۱تا۱۰۲۔
3…سیر اعلام النبلائ، الرقم:۴۴۹، العلاء بن زیاد، ج۵، ص۲۰۶۔