Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
375 - 603
کانی بوڑھیا:
(2215)…حضرت سیِّدُنا حمید بن ہلال عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے فرمایا: ایک مرتبہ میں نے خواب میں لوگوں کو کسی چیز کے پیچھے جاتے دیکھا تو میں بھی اس کے پیچھے چل دیا، جب دیکھا تو وہ ٹوٹے ہوئے دانتوں والی ایک کانی بوڑھیا تھی جو ہرقسم کے زیور سے آراستہ اور خوب زیب و زینت اختیار کئے ہوئے تھی، میں نے پوچھا: ’’تو کون ہے؟‘‘ کہا: ’’میں دنیا ہوں۔‘‘ میں نے کہا: ’’میں بارگاہ الٰہی میں التجا کرتا ہوں کہ وہ میرے دل میں تیرے لئے بغض و نفرت ڈال دے۔‘‘ اس نے کہا: ’’جی ہاں! اگر آپ مال و دولت سے نفرت کریں گے تو مجھ سے خود بخود نفرت پیدا ہوجائے گی۔‘‘  (۱)
(2216)…حضرت سیِّدُنا ہارون بن ریاب اسدی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے فرمایا: ’’ایک مرتبہ میں نے خواب میں ایک بدصورت عورت کو دیکھا جو ہر قسم کی زیب و زینت سے آراستہ تھی۔ میں نے کہا: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی دشمن! تو کون ہے؟ میں تجھ سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ اس نے کہا: ’’میں دنیا ہوں اگر تم چاہتے ہو کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تمہیں مجھ سے پناہ عطا فرمائے تو تم مال و دولت سے بغض و نفرت رکھو۔‘‘  (۲)
(2217)…حضرت سیِّدُنا اسحاق بن سوید رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد نے فرمایا: ’’عورت کی چادر پر بھی نظر نہ ڈالو کیونکہ نظر دل میں شہوت پیدا کر دیتی ہے۔‘‘  (۳)
اٹھو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرو!
(2218)…حضرت سیِّدُنا ہشام بن زیاد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد بیان کرتے ہیں کہ میرے بھائی حضرت سیِّدُنا علاء بن زیاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَوَاد خاص طور پر شب جمعہ ساری رات عبادت میں گزارتے تھے۔ ایک رات خود پر سستی طاری پائی تو اپنی زوجہ محترمہ سے فرمایا: ’’اے اسمائ! آج میں کچھ سستی و کمزوری محسوس کر رہا ہوں جب اتنا اتنا وقت گزر جائے تو مجھے جگا دینا۔‘‘ زوجہ نے عرض کی: ’’ٹھیک ہے۔‘‘ آپ سوگئے، کیا دیکھتے ہیں کہ کسی نے خواب میں آکر ان
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، حدیث العلاء بن زیاد، الحدیث:۱۴۲۹، ص۲۶۵۔
2…احیاء علوم الدین، کتاب ذم الدنیا، ج۳، ص۲۶۵۔
3…الزھد للامام احمد بن حنبل، حدیث العلاء بن زیاد، الحدیث:۱۴۲۸، ص۲۶۵۔