Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
37 - 603
عَزَّوَجَلَّ سے دُعا کیجئے کہ قیامت کے دن مجھے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی معیت عطافرمادے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’میں ایسا کروں گا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’کثرت سجود سے میری مدد کرتے رہنا۔‘‘  (۱)
حضرتِ سیِّدُنا قُرَّہ بن اِیاس مُزَنِی
رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا ابوسعید بن اعرابی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَالِی سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابومعاویہ قُرَّہ بن اِیاس مُزَنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی اہلِ صفہ میں سے ہیں۔
کھجوراورپانی پرگزارہ:
(1387)…مروی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا قُرَّہ بن اِیاس مُزَنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے فرمایا: ’’ہم نے ایک طویل عرصہ حضور نبی ٔاکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت بابرکت میں گزارہ۔ اس دوران ہمارے پاس کھانے کے لئے دو سیاہ چیزوں کے سوا کچھ نہ ہوتا تھا۔‘‘ پھر فرمایا: ’’جانتے ہو وہ دو سیاہ چیزیں کیا تھیں؟‘‘ پوچھنے پر فرمایا: ’’کھجور اور پانی۔‘‘  (۲)
حضرتِ سیِّدُنا کَنَّاز بن حُصَیْن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا امام ابوعبداللّٰہ نیشاپوری عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی اور حضرت سیِّدُنا امام واقِدی عَلَــیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی سے منقول ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابومَرثَد کَنَّاز بن حُصَین غَنَوی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی اہلِ صفہ میں سے ہیں۔ آپ غزوۂ بدر میں حضرتِ سیِّدُنا حمزہ بن عبدالمُطَّلِب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے حلیف کے طور پر شریک ہوئے تھے۔
قبرپرنمازپڑھنااوراس پربیٹھنا:
(1388)…حضرتِ سیِّدُنا ابومَرثَد غَنَوی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں: میں نے سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث ربیعۃ بن کعب، الحدیث:۱۶۵۷۸-۱۶۵۷۹، ج۵، ص۵۷۲۔
	الکنی والاسماء للدولابی، ابوفراس اسلمی، الحدیث:۲۵۳، ج۱، ص۴۴۷۔
2…المسند للامام احمدبن حنبل، حدیث قرۃ مزنی، الحدیث:۱۶۲۴۴، ج۵، ص۴۸۵۔