Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
361 - 603
سیِّدُناخُلَیْد عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی
سے مروی اَحادیث
کم زیادہ سے بہتر ہے:
(2176)…حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیوں کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جب بھی سورج طلوع ہوتا ہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دونوں پہلوؤں میں دو فرشتے بھیجتا ہے جو ندا دیتے ہیں، ان کی آواز جن و انس کے علاوہ تمام مخلوق سنتی ہے، وہ کہتے ہیں: اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! خرچ (صدقہ) کرنے والے کو جلد بدلہ عطا فرما اور روکنے والے (بخیل) کے مال کو ضائع فرما اور جب سورج غروب ہوتا ہے تب بھی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کے دونوں پہلوؤں میں فرشتے بھیجتا ہے، وہ آواز لگاتے ہیں جسے جن و انس کے علاوہ تمام مخلوق سنتی ہے، کہتے ہیں: تھوڑا مگر کفایت کرنے والا اس زیادہ سے بہتر ہے جو غفلت کا باعث ہو۔‘‘  (۱)
جنت میں داخلہ:
(78-2177)…حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور انور، شافع محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’پانچ احکام ایسے ہیں جو ایمان کے ساتھ انہیں بجا لائے گا وہ جنت میں داخل ہوگا: (۱)…جس نے اچھی طرح وضو کیا، اطمینان سے رکوع و سجود کئے اور وقت کا خیال رکھتے ہوئے پانچوں نمازیں پابندی سے ادا کیں (۲)…رمضان المبارک کے روزے رکھے (۳)…فرض ہونے کی صورت میں حج کیا (۴)…خوش دلی سے زکوٰۃ دی (۵)…امانت ادا کی۔‘‘ حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے پوچھا گیا: ’’امانت سے کیا مراد ہے؟‘‘ فرمایا: ’’غسل جنابت کرنا، بیشک اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے ابن آدم کو دین میں سے غسل کے علاوہ کسی چیز کا امین نہیں بنایا۔‘‘  (۲)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1…مسند ابی داود الطیالسی، مسند ابی الدرداء، الحدیث:۹۷۹، ص۱۳۱۔
2…سنن ابی داود، کتاب الصلاۃ، باب المحافظۃ علی وقت الصلوات، الحدیث:۴۲۹، ج۱، ص۱۷۸۔
	مجمع الزوائد، کتاب الایمان، باب فیمابنیعلیہ الاسلام، الحدیث:۱۳۹، ج۱، ص۲۰۵۔