عَلَـیْہ سے مروی روایت میں اتنا زائد ہے کہ ’’آپ مسلسل اس کا ورد کرتے رہتے حتی کہ نیند کا غلبہ ہوجاتا یا نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔‘‘ (۱)
(2171)…حضرت سیِّدُنا محمد بن واسع رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے فرمایا: ’’حضرت سیِّدُنا خلیدبن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی کثرت سے روزے رکھا کرتے تھے۔‘‘ (۲)
مومن کے اخلاق:
(73-2172)…حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’تم مومن سے اس حال میں ملوگے کہ وہ پاک دامن، سوالی اور بے نیاز و محتاج ہوگا کہ لوگوں سے اپنا دامن بچانے والا، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے در کا سوالی اور عاجزی وانکساری کا پیکر، فی نفسہ عزات دار، لوگوں سے بے نیاز اور بارگاہ الٰہی کا محتاج ہوگا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ فرماتے ہیں کہ ’’اچھے اخلاق سے پیش آنا اور آسانی پیدا کرنا مومن کے اخلاق میں سے ہے۔‘‘ (۳)
مساجد کی زیب و زینت:
(2174-75)…حضرت سیِّدُنا ابوسلیمان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرمایا کرتے تھے: ’’ہر گھر کی زیب و زینت ہوتی ہے اور مساجد کی زیب و زینت وہ لوگ ہیں جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے ذکر پر ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔‘‘ (۴)
تُوْبُوْااِلَی اللّٰہ! اَسْتَغْفِرُاللّٰہ
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، اخبارخلید العصری، الحدیث:۱۳۱۵، ص۲۵۰، بتغیرقلیل۔
2…صفۃ الصفوۃ، الرقم:۴۹۷، خلید بن عبداللّٰہ العصری، ج۳، ص۱۵۴۔
3…کتاب الجامع لمعمربن راشد مع المصنف لعبدالرزاق، باب مسالۃ الناس، الحدیث:۲۰۱۹۴، ج۱۰، ص۱۳۴۔
الزھد للامام احمد بن حنبل، اخبارخلید العصری، الحدیث:۱۳۱۸، ص۲۵۰، بتغیرقلیل۔
4…الزھد للامام احمد بن حنبل، اخبارخلید العصری، الحدیث:۱۳۱۷، ص۲۵۰۔