Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
359 - 603
حضرت سیِّدُنا خُلَیْد بن عبداللّہ عَصَرِی
عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَلِی
	حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی بھی تابعین مدینہ منورہ میں سے ہیں۔ آپ تخلیق کائنات میں غور و خوض کرنے والے، کثرت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر کرنے والے اور مشاہدۂ حق کے لئے شب بیداری کرنے والے تھے۔
(2167-68)…حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی جمعہ کے دن تشریف لائے اور دروازے کی چوکھٹ پر ہاتھ رکھ کر فرمایا: ’’اے بھائیو! تم میں سے ہرایک اپنے محبوب سے ملاقات کا مشتاق ہے تو سنو! اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے حددرجہ محبت کرو اور اچھے طریقہ سے اسی کی طرف متوجہ رہو۔‘‘  (۱)
مومن کی تین حالتیں:
(2169)…حضرت سیِّدُنا قتادہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُنا خلیدبن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی نے فرمایا: ’’مومن سے ہمیشہ تم تین حالتوں میں ملاقات کرو گے: (۱)…وہ مسجد کی آبادکاری کا سبب بن رہا ہوگا (۲)…یا گھر میں محو استراحت ہوگا (۳)…یا کسی دنیاوی ضرورت کی تگ ودو میں ہوگا جس میں کوئی حرج نہیں۔‘‘  (۲)
(2170)…حضرت سیِّدُنا ثابت بنانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی سے مروی ہے کہ ’’حضرت سیِّدُنا خلید بن عبداللّٰہ عصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی گھر کی صفائی وغیرہ کا حکم دیتے پھر دوتکیے منگواتے اور دروازہ بند کرکے بستر پر بیٹھ جاتے اور فرماتے: میرے رب عَزَّوَجَلَّ کے فرشتوں کو خوش آمدید! بخدا! میں ضرور آج تمہیں بھلائی پر گواہ بناؤں گا پھر کثرت سے سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَ کْبَر پڑھتے رہتے، روزانہ آپ کا یہی معمول تھا۔‘‘ حضرت سیِّدُنا جعفر رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزھد للامام احمد بن حنبل، اخبارخلید العصری، الحدیث:۱۳۱۴، ص۲۴۹۔
2…الزھد للامام احمد بن حنبل، اخبارخلید العصری، الحدیث:۱۳۱۳، ص۲۴۹۔