Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
345 - 603
	تو فرمایا: ’’پانی سے پاکی حاصل کرنے والوں کو نہیں بلکہ گناہوں سے پاک ہونے والوں کو پسند فرماتا ہے۔‘‘ (۱)
سیِّدُنا ابوالعالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
سے مروی اَحادیث
	حضرت سیِّدُنا ابوالعالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ نے امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق، امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ، حضرت سیِّدُنا سہل بن حنظلہ، حضرت سیِّدُنا ابی بن کعب اور دیگر کئی صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے احادیث روایت کی ہیں۔
(2131)…حضرت سیِّدُنا ابوالعالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: نبیوں کے سلطان، رحمت عالمیان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’(چار رکعتی نماز) مسافر دو رکعتیں جبکہ مقیم چار رکعتیں پڑھے گا۔ میری جائے پیدائش مکہ مکرمہ اور جائے ہجرت مدینہ منورہ ہے۔ جب میں سفر کی نیت سے ذوالحلیفہ کی چڑھائی سے نکل جاتا ہوں تو واپس لوٹنے تک دورکعت ہی پڑھتا ہوں (۲)۔‘‘  (۳)
	حضرت سیِّدُنا ابوالعالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ حضرت سیِّدُنا ابی بن کعب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت کرتے ہیں کہ تاجدار انبیا، محبوب کبریا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس فرمان باری تعالیٰ: اَکَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیۡمَانِکُمْ  (پ۴، اٰل عمرٰن:۱۰۶)
ترجمۂ کنزالایمان: کیا تم ایمان لاکر کافر ہوئے۔
	کی تفسیر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: ’’کیا تم حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام کی پشت میں پہلے اقرار کرنے کے بعدپھر کافر ہوئے۔‘‘(۴)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تفسیر ابن ابی حاتم، پ۱، سورۃ البقرۃ، تحت الآیۃ:۱۲۱، الحدیث:۲۱۲۷، ج۲، ص۴۰۳۔
2…نمازِ مسافر کے تفصیلی احکام جاننے کے لئے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250صفحات پر مشتمل کتاب بہار شریعت، جلد اول، صفحہ739تا752 کا مطالعہ کیجئے!
3…الکامل فی ضعفاء الرجال، رفیع بن مہران، ج۴، ص۹۹۔
4…تفسیر ابن ابی حاتم، پ۱، سورۃ آل عمرٰن، تحت الآیۃ:۱۰۶، الحدیث:۳۹۵۷، ج۳، ص۷۳۰۔