جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر بھروسا کرے وہ اسے کفایت فرمائے گا، اس بات کی تائید کتابُ اللّٰہ سے بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ، ارشاد ہوتا ہے:وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہٗ ؕ (پ۲۸، الطلاق:۳)
ترجمۂ کنزالایمان: اور جو اللّٰہ پر بھروسہ کرے تو وہ اسے کافی ہے۔
جو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو قرض دے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے بہتر بدل عطا فرمائے گا، اس کی تصدیق کتابُ اللّٰہ سے ہوتی ہے۔ چنانچہ، ارشاد ہوتا ہے: مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یُقْرِضُ اللہَ قَرْضًا حَسَنًا فَیُضٰعِفَہٗ لَہٗۤ اَضْعَافًا کَثِیۡرَۃًؕ (پ۲، البقرۃ:۲۴۵)
ترجمۂ کنزالایمان: ہے کوئی جو اللّٰہ کو قرض حسن دے تو اللّٰہ اس کے لئے بہت گنا بڑھا دے۔
جو عذاب الٰہی سے پناہ چاہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسے پناہ عطا فرماتا ہے۔ اس کی تائید کتابُ اللّٰہ سے بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ، ارشاد ہوتا ہے: وَاعْتَصِمُوۡا بِحَبْلِ اللہِ جَمِیۡعًا (پ۴، اٰل عمرٰن: ۱۰۳)
ترجمۂ کنزالایمان: اور اللّٰہ کی رسی مضبوط تھام لو سب مل کر۔
مضبوط تھامنے سے مراد اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ پر کامل بھروسا کرنا ہے۔ جو دعا کرتا ہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کی دعا قبول فرماتا ہے۔ اس کی تصدیق کتابُ اللّٰہ سے بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ، ارشاد ہوتا ہے: وَ اِذَا سَاَلَکَ عِبَادِیۡ عَنِّیۡ فَاِنِّیۡ قَرِیۡبٌؕ اُجِیۡبُ دَعْوَۃَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ (پ۲، البقرۃ:۱۸۶)
ترجمۂ کنزالایمان: اور اے محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں دعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے۔ (۱)
(2130)…حضرت سیِّدُنا سیار ابومنہال عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْجَلَال بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت سیِّدُنا ابوالعالیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَـیْہ کو وضو کرتے دیکھ کر یہ آیت مقدسہ تلاوت کی: اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ وَیُحِبُّ الْمُتَطَہِّرِیۡنَ﴿۲۲۲﴾ (پ۲، البقرۃ:۲۲۲)
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک اللّٰہ پسند کرتا ہے بہت توبہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتا ہے ستھروں کو۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۲۱۸۹، رفیع بن مہران، ج۱۸، ص۱۸۵۔